
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان مقرر کردیا ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر اور وکٹ کیپر محمد رضوان وائٹ بال اور ٹی20 ٹیم کے کپتان اور سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے، بابراعظم ٹیم کا اثاثہ ہیں انہوں نے کپتانی سے خود معذرت کی ہے۔
اتوار کو محمد رضوان، سلمان علی آغا اورعاقب جاوید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے بڑی محنت سے سینٹرل کنٹریکٹ پر کام کیا ہے، بابراعظم ہماری ٹیم کا اثاثہ ہیں، بطور کپتان انہوں نے کھیلنے سے معذرت کی ہے جس کے بعد آج سلیکشن کمیٹی نے محمد رضوان کو مختصر اوورز اور وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے رابطہ کر کے معذرت کی کہ ہو قومی ٹیم میں عام کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنا چاہتے ہیں، تاکہ وہ اپنے کھیل پر پوری توجہ دے سکیں، بابر اعظم ہماری قومی ٹیم کا بڑا اثاثہ ہیں،۔

محمد رضوان ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر - WE News
پاکستان کرکٹ بورڈ نے مایہ ناز بیٹر اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو وائٹ بال اور ٹی20 ٹیم کا کپتان اور سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کر دیا ہے۔
