دس ووٹوں پر ایک موٹر سائیکل دینے کی پیشکش پر پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی کے خلاف انکوائری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کے حلقے پی پی 217 سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار زین قریشی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انکوائری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حیدر ریاض نے معاملے کی انکوائری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن میں اسسٹنٹ کمشنر اور سیکریٹری آر ٹی اے کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا۔ ڈی ایم او کی جانب سے انکوائری افسران کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مذکورہ معاملے پر پی ٹی آئی کے امیدوار زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ سلمان نعیم یہ الیکشن جیتنے کیلئے ہر طرح کے حربے آزما رہے ہیں۔ ہم نے اس دعوے کے خلاف تمام شواہد الیکشن کمیشن کو پیش کیے تھے۔ اس پر نوٹس بھی جاری کر دیا گیا تھا۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ ان کی عادت ہو سکتی ہے ہماری نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1547516751419789315
انہوں نے مزید کہا کہ بیلسنگ ایکٹ کیلئے سلمان نعیم کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ ہم ایسے بدعنوان طریقوں پر چلنے کے قائل نہیں ہیں۔ کیونکہ یہ چیز پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں شامل ہی نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1547518296311873536