ونڈوز 10 کے سات بہترین فیچرز

Chachu

MPA (400+ posts)
55b7c0314fd98.jpg
ونڈوز 10 کریٹیو کامنز فوٹو

مائیکروسافٹ کی جانب سے نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کل یعنی 29 جولائی کو متعارف کرایا جارہا ہے جسے بیشتر صارفین مفت بیشتر اپ گریڈ کرسکیں گے اور اس میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں جن کو نظر انداز کرنا مشکل ہے۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق ونڈوز 10 ٹیبلیٹس، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور دیگر ڈیوائسز پر یکساں انداز میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس نئے سسٹم کے چند بہترین فیچرز کے بارے میں جاننا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔

اسٹارٹ مینیو

بظاہر تو یہ ایک چھوٹی سی چیز ہے مگر ونڈوز 8 میں مائیکروسافٹ نے اسٹارٹ اسکرین سے اسٹارٹ مینیو ہٹا دیا ہے جس نے صارفین کو مشتعل کردیا تھا اور ان کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی تھی۔ اب ونڈوز 10 میں اسٹارٹ مینیو کی زبردست انداز سے واپسی ہوئی ہے تاہم کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ اپلیکشنز کھولنے کے لیے لائیو ٹائلز ایمبیڈڈ کالم کی شکل میں ظاہر ہوں گی جبکہ ایک ایمبیڈڈ سرچ بار کم استعمال ہونے والی اپلیکشنز کو تلاش کرنا آسان بنادے گی۔

کورٹانا

مائیکروسافٹ کا پرسنل ڈیجیٹل اسسٹنٹ ان صارفین کے لیے کافی مانوس ہوگا جو ایپل کے سری یا گوگل ناﺅ کو استعمال کرتے رہتے ہیں مگر اس میں ایک اہم اور بڑا فرق موجود ہے۔ کورٹانا آپ کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر کام کرتا ہے اور اس کے باعث آپ اپنے ہارڈ ڈرائیو سے لے کر ویب کلاﺅڈ اور انٹرنیٹ پر کچھ بھی تلاش کرسکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ ایج

مائیکروسافٹ نے آخرکار انٹرنیٹ ایکسپلورر کو الوداع کہہ کر اس کی جگہ نیا ویب براﺅزر مائیکروسافٹ ایج ونڈوز 10 کا حصہ بنایا ہے اور یہ گرافک رینڈرنگ برائزور ہے جو ویب پیجز کو انٹرنیٹ ایکسپلورر کے مقابلے میں زیادہ تیزرفتاری سے کھولے گا۔ بنگ پ سرچ اس کی ایڈریس بار میں بلٹ ان ہے جس سے آپ کچھ بھی ٹائپ کرکے ویب پر سرچ کرسکتے ہیں جبکہ ایڈریس بار کے نیچے موسم کی پیشگوئی خودکار طور پر ظاہر ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ایسا ہے جو گوگل کروم کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

کونٹینم

ونڈوز 10 خودکار طور پر کسی بھی ڈیوائس کے اسکرین سائز کو جان کر ڈسپلے کو اس کے مطابق کردے گی اور اس اسکرین سینسنگ فیچر کو کونٹینم کا نام دیا گیا۔ یہ اسمارٹ فون سے کسی بڑی اسکرین پر کسی چیز کو دکھانے پر یہ خودبخود ڈیسک ٹاپ موڈ پر منتقل کردے گی یعنی آپ کا فون ہی پی سی جیسے تجربے کی پیشکش کرے گا۔

ونڈوز 10 تمام ڈیوائسز کے لیے یکساں

فونز اور ٹیبلیٹس کے لیے یہ نیا آپریٹنگ سسٹم ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز جیسا ہی ہوگا اور اس میں نوٹیفکیشنز اور سیٹنگ مینیو کو بھی پہلے سے بہتر کیا گیا ہے اور موبائلز کے لیے ونڈوز 10 کی سب سے اچھی چیز اسکائپ سے جڑنا ہے کیونکہ یہ وڈیو چیٹ سافٹ ویئر فون ایپ اور میسجز دونوں میں موجود ہوگا۔

بہتر ایکس باکس اپلیکشن

مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 10 میں ایکس باکس کے لیے حقیقی سوشل نیٹ ورک تشکیل دینے کی کوشش کی ہے جس میں کئی سروسز کو شامل کیا گیا ہے۔ گیمنگ کے لحاظ سے یہ بالکل فیس بک کی طرح ہے مگر یہاں تصاویر شیئر کرنے کی بجائے گیمز پر ہی توجہ دی جاسکے گی۔

ونڈوز ہولوگرافک

مائیکروسافٹ کی خواہش ہے کہ ہولوگرام صارفین کے ذہنوں پر چھا جائے جیسے وہ مریخ پر جانا چاہتے ہیں یا اپنے ملک کی سیر کرنا چاہتے ہیں ؟ ونڈوز ہولوگرافک فیچر کے ذریعے آپ یہ سب کرسکتے ہیں جو اس نئے آپریٹنگ سسٹم کی ایک بہت بڑی خوبی ہے۔

Source

 

ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
For Me , Win 7 is good for 5 more years. ( i use it for Games & Unity. But usually use Linux Ubuntu flavor)

Also, Anything with Metro is pure no go area for me.
 

کک باکسر

Minister (2k+ posts)
یار میرا لیپ ٹاپ صرف ونڈوز 8.1 سے کمپیٹبل ہے اور کافی مسئلہ ہے اس ونڈو کے ساتھ. کمپیوٹر فریز ہوجاتا ہے
 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
یار میرا لیپ ٹاپ صرف ونڈوز 8.1 سے کمپیٹبل ہے اور کافی مسئلہ ہے اس ونڈو کے ساتھ. کمپیوٹر فریز ہوجاتا ہے

Jo 8.1 k sath compatible hai woh 10 k sath b hogaa leken laptop ko update kernay se pehlay manufacturer ki site dekh lena k Win 10 k drivers hain b ya nahi aor doosri baat yeh k update se pehlay 8.1 ki recovery disc bana lena by going into Control Panel > Recovery.

Kal ko agar Win 10 sahi na chali to wapis 8.1 pe anay ka option mojood ho gaa.
 

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
Win 10 ka start menu bara fit hai... u can expand it by adding ur fav apps in it. Iss k sath sath Cortana aor Continuum achay features hain.

Continuum se to app aik se ziada win 10 ki machines pe aik he jesi screen dekh saktay ... i.e. laptop, desktop, tablet aor win phone. Sab devices pe aik he screen nazar aey gi leken display usa device ke hisaab se ajdust ho jaey gaa.

Win 10 ki biomatric security achi hai just like atm cards. Am sure yeh windows kafi kamyaab hogi. Ab kal release ho jaey phir he pata chalay gaa isli feedback kesi hai.