وفاقی حکومت اور ایف آئی اے بتائے کہ قاسم سوری کیسے بیرون ملک گئے؟قاضی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
قاسم سوری کیس ،چیف جسٹس اور نعیم بخاری کے درمیان مکالمہ۔۔۔
جو بھی کرنا ہے جلدی سے کر دیں، چیف جسٹس
آپ مجھے حکم دیتے ہیں تو میں کیس چھوڑ دیتا ہوں، وکیل نعیم بخاری
میں اتنے خوبصورت شخص کو کیسے کہہ سکتا ہوں کہ کیس چھوڑ دیں ،چیف جسٹس کا وکیل نعیم بخاری سے مکالمہ
آپ کورٹ سے کیوں بھاگ رہے ہیں، آپ انکو ہمارا پیغام پہنچائیں ،جسٹس مسرت ہلالی
میرا کوئ رابطہ ہی نہیں ہے پیغام کیسے بھیجوں، وکیل نعیم بخاری
چیف جسٹس چاہتے ہیں کہ قاسم سوری زاتی حثیت میں انکے روبرو پیش ہوں
کیا آپ کا قاسم سوری سے رابطہ نہیں ہے، چیف جسٹس کا وکیل نعیم بخاری سے استفسار
جی میرا بلکل قاسم سوری کے ساتھ رابطہ نہیں ہے، وکیل نعیم بخاری
آپ اپنے کلائنٹ کو پکڑ کر تو نہیں لا سکتے ،انہیں بتائیں کہ سپریم کورٹ کو ایسے استعمال نہیں ہونے دیں گے ،چیف جسٹس
https://twitter.com/x/status/1810550448828588537
اخباروں میں اشتہار دیا لیکن قاسم سوری نہیں آئے،،وکیل نعیم بخاری کا بھی اپنے کلائنٹ سے رابطہ نہیں ہے، وفاقی حکومت، بلوچستان حکومت اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہیں، بلوچستان حکومت قاسم سوری کی ساری جائداد کی تفصیل جمع کروائے،،وفاقی حکومت اور ایف آئی اے بتائے کہ قاسم سوری کیسے بیرون ملک گئے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا حکم
 

Back
Top