وفات پانےوالے ملازمین کے اہلخانہ کیلیے فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر

pens1h1h12.jpg


حکومت نے وفات پانےوالے ملازمین کے اہلخانہ کیلیے فیملی پنشن کی مدت 10 سال کردی

وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کے بل کا بڑھتا ہوا بوجھ کم کرنے کیلیےریٹائرڈ ملازمین کی وفات کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر کی,اسپیشل فیملی پنشن کی مدت 25 سال مقرر کردی گئی, وفات پانےوالے ریٹائرڈ ملازم کا فیملی پنشن کا حقدار بچہ معذور ہونے کی صورت میں تاحیات فیملی پنشن وصول کرے گا۔

دستیاب دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے منگل کو تین آفس میمورنڈم جاری کیے گئے جن میں بتایا گیا کہ پنشن اسکیم میں اہم ترامیم کردی ہیں، یہ ترامیم پے اینڈ پنشن کمیشن 2020کی سفارشات پر کی گئی

وزارتِ خزانہ کی طرف سےاسپیشل فیملی پنشن سے متعلق جاری آفس میمورنڈم میں کہا گیا پے اینڈ پنشن کمیشن نے 2020 میں اپنی سفارشات دیں جن کی روشنی میں حکومت نے پنشن اصلاحات پر عملدرآمد کرتے ہوئے آفس میمورنڈم جاری کیے ہیں۔

وزارت خزانہ کے اسپیشل فیملی پنشن سے متعلق جاری پہلے آفس میمورنڈم کے مطابق شہدا کی فیملی پنشن کی میعاد 25 سال کی گئی ہے تاہم وفات پانے والے پنشنر کی فیملی پنشن کا حقدار بچہ معذور یا اسپیشل چائلڈ ہونے کی صورت میں تاحیات فیملی پنشن وصول کرے گا۔

آفس میمورنڈم کے مطابق آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز کےلیے فیملی پنشن میں 50 فیصد تک اضافہ بھی کردیا گیا، یہ اضافہ پہلی پنشن وصول کرنے والے پنشنر کو ملنے والی آخری پنشن کی رقم پر ہوگا، اس کے علاوہ آرمڈ فورسز اور یہ اضافہ سول آرمڈ فورسز کے تمام رینک کیلیے فیملی پنشن بغیر کسی کم از کم یا زیادہ سے زیادہ حد کے ہوگا جو تمام اہل ورثا کیلیے قابل ٹرانسفر ہوگا۔

وزارتِ خزانہ کی طرف سے دوسرے آفس میمورنڈم میں معمول کی فیملی پنشن کیلیے میعاد 10 سال مقرر کردی ہے تاہم معمول کی فیملی پنشن کے تحت بھی وفات پانے والے پنشنر کی فیملی پنشن کا حقدار بچہ معذور یا اسپیشل چائلڈ ہونے کی صورت میں تاحیات فیملی پنشن وصول کرے گا

البتہ اگر پنشن کے اہل و حقدار بچہ چھوٹا ہوگا تو اس صورت میں 10 سال کیلیے یا بچے کے 21 سال کی عمر تک پہنچنے میں سے جو بھی بعد میں مدت پوری ہورہی ہوگی اس وقت تک پنشن ملے گی۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ تیسرے آفس میمورنڈم کے تحت رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر جرمانہ کردیا گیا اور رضاکارانہ ریٹائرمنٹ 25 سال کی سروس پوری کرنے پر لی جاسکے گی جبکہ اس پر بھی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک یا ریٹائرمنٹ کیلیے مقرر کردہ عمر کی حد تک کے باقی ماندہ عرصے کے حساب سے پنشن میں تین فیصد سالانہ کمی کی جائے گی جو20 فیصد تک کی جاسکے گی، اس کمی کو 20 فیصد پر کیپ کردیا گیا

آفس میمورنڈم کے مطابق آرمڈ فورسز اور سوپ آرمڈ فورسز کے ملازمین کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ پر جرمانوں کا اطلاق اس صورت میں ہوگا اگر رضاکارانہ ریٹائرمنٹ وضع کردہ رینک سروس سے پہلے لی جائے گی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Unfair step.
Prudent decision could have been... the government should curb its luxurious expenditure and curtail unnecessary expenses and divert those funds to the Family pension fund.