وصال نبی صلی اللہ علیہ وسلم

Muslimpower

MPA (400+ posts)
madinah.jpg


حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) کی وفات کے وقت حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے میں تشریف لے گئے ، انہوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کا روۓ مبارک دیکھا ۔دیکھتے ہی انہوں حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) کی وفات کا یقین ہو گیا ۔ انہوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) کی پیشانی پر بوسہ دیا اور چہرہ ڈھانپ دیا۔
وہاں سے ابو بکر تشریف لاۓ ۔ آتے ہی اس حلیم الطبع انسان نے ایک ہاتھ بلند کر کے سب سے خاموشی کی درخواست کی ۔انکے لہجے میں ،انکی آواز میں اور انکے الفاظ میں ساری دنیا کا اختیار جھلک رہا تھا۔
"اگر ہم میں سے کویئ ایسا ہے جو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو معبود سمجھتا ہے تو وہ جان لے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) انتقال ہو چکا ھے"۔
یہ کہ کر ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اس دردناک حقیقت کے دلوں میں اترنے کے لئے جتنا وقفہ ضروری تھا ،دیا اور پھر اعلان کیا :
"لیکن جو اللہ کو اپنا معبود سمجھتا ھے ، اسے معلوم ہونا چاہیئے کہ اللہ تعالی زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رھے گا"۔
اس کے بعد آل عمران کی یہ آیت پڑھی جو جنگ احد کے بعد نازل ہوی تھی :
وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ ۚ أَفَإِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انقَلَبْتُمْ عَلَىٰ أَعْقَابِكُمْ ۚ وَمَن يَنقَلِبْ عَلَىٰ عَقِبَيْهِ فَلَن يَضُرَّ اللَّهَ شَيْئًا ۗ وَسَيَجْزِي اللَّهُ الشَّاكِرِينَ
"اور تو محمد صرف اللہ کے پیغمبر ہیں
ان سے پہلے بھی کیئ پیغمبر ہو گزرے ہیں
بھلا اگر یہ مر جایئں یا مارے جایئں
تو کیا تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے ؟
اور جو الٹے پاؤں پھر جاۓ گا
تو اللہ کا کچھ نقصان نہیں کر سکے گا
اور اللہ شکر کرنے والوں کو ثواب دے گا"۔
یوں لگتا تھا جیسے لوگوں نے اس آیت کا مفہوم پہلی مرتبہ سمجھا تھا۔
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اپنا چہرہ دونوں ہاتھوں سے چھپا لیا اور زور زور سے رونے لگے ۔گریہ وزاری کے عالم میں کھڑے نہ رہ سکے تو بیٹھ گئے ،اسی طرح چہرہ چھپاۓ زارو قطار روتے رھے۔انکا سارا جسم لرزے کے عالم میں تھا ۔پھر مدینہ اس طرح گریہ کناں ہوا کہ معلوم ہوتا تھا ساری کائنات رو رہی ھے ۔ لوگوں نے آمد رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) پر مدینے کی خوشی انتہا دیکھی تھی ،آج مدینے کے غم کی انتہا دیکھ رہا تھا۔
تدفین کے بعد قبر پر چھڑکاؤ کرنے کی سعادت بھی حضرت بلال کے حصے میں آیئ ۔وہ ہلکے ہلکے چھڑکاؤ کرتے جاتے تھے اور سوچے جا رھے تھے کہ آج کیسا آفتاب غروب ہو گیا ھے ۔کیا سعادت ہے اس زمین کی ،مٹی کے ان ذروں کی ،جنہوں نے اس آفتاب کو اپنی آغوش میں لیا ھے ۔

 

Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
زور زور سے رونے لگے
what i heard is that it is HARAM to weap loudly
 

Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
The Most Important think i always keep in my mind from the Death Scene of Prophet PBUH is his last word's
meaning of which somewhat similar to.
"pray to ALLAH that stages of my Death become easier for me"

These are the words of universe's BEST of the BEST human who is number two after ALLAH and saying this and what will happen to us? We never consider that.

والله أعلمُ بالـصـواب
 

RustamShah

Banned
The Death of the Prophet was the conspiracy of Jews, they poisned the Prophet and its mentioned in Sahi Bukhari.

"Military Expeditions led by the Prophet (pbuh) (Al-Maghaazi)
Bukhari :: Book 5 :: Volume 59 :: Hadith 713

Narrated Ibn Abbas:

'Umar bin Al-Khattab used to let Ibn Abbas sit beside him, so 'AbdurRahman bin 'Auf said to 'Umar, "We have sons similar to him." 'Umar replied, "(I respect him) because of his status that you know." 'Umar then asked Ibn 'Abbas about the meaning of this Holy Verse:-- "When comes the help of Allah and the conquest of Mecca . . ." (110.1)

Ibn 'Abbas replied, "That indicated the death of Allah's Apostle which Allah informed him of." 'Umar said, "I do not understand of it except what you understand."

Narrated 'Aisha: The Prophet in his ailment in which he died, used to say, "O 'Aisha! I still feel the pain caused by the food I ate at Khaibar, and at this time, I feel as if my aorta is being cut from that poison."
"
 

Back
Top