وزیر صحت کے پی تیمور جھگڑا نے صحت کارڈ سے متعلق پروپیگنڈا مسترد کر دیا

6taimurjhagrasehatcard.jpg

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے صحافی نے دعویٰ کیا کہ صوبائی حکومت نے 6 ماہ کیلئے صحت کارڈ پر ہونے والے علاج کے سلسلے روک دیا ہے، جبکہ صوبائی وزیر خزانہ وصحت تیمور سلیم جھگڑا اس پروپیگنڈا کو جھوٹ قرار دے کر مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں 200 اسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج کی سہولت دے رکھی ہے تاہم حکومت نے معیار پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے 48اسپتالوں میں شہریوں کو سہولیات معیار کے مطابق نہ ملنے پر ان کو لسٹ سے ہٹا دیا۔

تیمور سلیم جھگڑا نے صحت کارڈ سے متعلق ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے 32 نئے اسپتالوں کو پینل میں شامل کر لیا، انہوں نے بتایا کہ پروگرام کو پورے معیار کے ساتھ چلانا ہے اس لیے چند اسپتالوں کو نکالا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1598609586080055296
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ جب یہ لوگ اس منصوبے کے خلاف کچھ نہیں کر سکتے تو پھر سنسنی پھیلا کر جھوٹ بولنے لگتے ہیں۔