وزیر اعلیٰ سکیم کے لیپ ٹاپ جل کر راکھ

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
اسلامیہ یونیورسٹی: وزیر اعلیٰ سکیم کے 250 لیپ ٹاپ جل کر راکھ


[FONT=&amp]بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی کے مرکزی آڈیٹوریم میں آگ لگنے سے وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے دو سو سے زیادہ لیپ ٹاپ جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔

[/FONT]
shahbaz-sharif-punjab-laptop-scheme-2014.jpg
[FONT=&amp]

[/FONT]
بہاولپور: (دنیا نیوز) ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، جس نے بغداد الجدید کیمپس کے مین آڈیٹوریم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ہال میں رکھے گئے وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے دو سو پچاس لیپ ٹاپ اور کروڑوں روپے مالیت کا دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔


 
Last edited by a moderator:

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
کوئی بات نہیں کمیشن پر نہیں کھیپ منگوا لیں گے

یہ تو شریف فیلمی کے لیے نعمت غیر مترقبہ ہے کیوں کہ اس لیپ ٹاپ کا ٹھیکہ حمزہ ٹیک نامی ایک کمپنی کے پاس ہے جو ہائیر کمپنی کے اشتراک سے یہ لیپ ٹاپ بنا رہے ہیں۔ میں نہیں البتہ کچھ حاسدینِ بد یہ کہتے ہوئے پائے گئے کہ حمزہ ٹیک نامی کمپنی مبینہ طور پر خادم اعلیٰ پنجاب کے بیٹے اورعائشہ احد فیم حمزہ شہباز کی ہے۔ یہ میں نہیں کہتا بلکہ کچھ حاسدین بد خواہ کہتے ہیں اس لیے جو کچھ کہنا ہے انہیں حاسدیں بد خواہ کو نہیں۔ دروغ بہ گردن دریائے راوی۔
 

Back
Top