وزیرِ اعظم کا پوزیشن ہولڈر اسکول طلبا میں الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا فیصلہ

1shehbaaebskksdhd.png

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا طلبہ کے لئے ایک اور اہم اقدام سامنے آگیا, وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک وہیکلز سے متعلق جامع فنانشل ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کر دی,وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت الیکٹرک وہیکلز کے استعمال سے متعلق اجلاس ہوا شہباز شریف نے وفاقی وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک سے مشاورت کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف نے نیشنل الیکٹرک وہیکلز پالیسی نومبر میں مکمل کرنے اور ملک میں ای وہیکلز کی تیاری سے متعلق لائسنسز کے ضابطہ کار کو بہتر بنانے کی ہدایت کر دی,وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کے لیے حکومت ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کی مد میں زرِ مبادلہ کی بچت ہو گی اور گاڑیاں ماحول دوست بھی ہوں گی۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ای وہیکلز کی پالیسی سے متعلق تمام صوبوں، وفاقی اکائیوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے، سرکاری اسکولوں کے اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء میں الیکٹرک بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔

وزیرِ اعظم نے کہا آئندہ تمام وفاقی سرکاری اداروں صرف الیکٹرک بائیکس کی خریداری کی جائے گی۔وزیرِ اعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایت جاری کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے کو اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرانسپورٹ سے متعلق پلان دینے کی ہدایت کر دی۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کے لیے حکومت ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔
اور بجلی ہم اگلی صدی میں لائیں گے جو سونے کے بھاو ہو گی