وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صحت کارڈ میں لائف انشورنس اسکیم شامل کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے۔
جمعہ کے روز اس اسکیم کے نفاذ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا لائف انشورنس اسکیم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے وضاحت کی کہ اسکیم کے تحت 60 سال تک عمر کے خاندان کے سربراہ کی وفات کی صورت میں 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے خاندان کے سربراہ کے انتقال پر 5 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی جائے گی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے تمام منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ کابینہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں گھروں کی سولرائزیشن کے منصوبے کو شامل کرنے کی بھی منظوری دی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/BZVcB6s/sehat-card-imrna-khan.jpg
Last edited: