گڈ گورننس؟ پولیس افسر کی بیوی سے شہباز کی شادی
Published on 10. May, 2012
لندن ( صفدر عباس سید) پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کی نئی شاد ی کے چرچے لندن میں جاری ہیں اور کہا جارہا ہے کہ انہوں نے پنجاب پولیس کے ایک افسر کی بیوی کو طلاق دلا کر اس سے شادی کر لی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس خاتون کے پہلے سے تین چھوٹے چھوٹے بچے بھی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے بھی بدھ کو لندن میں ہونے والی اپنی پریس کانفرنس میں اشاروں کنایوں میں شہباز شریف کی شادی کا ذکر کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دراصل اس افسر اور اس کی بیگم کا تعارف شہباز شریف سے کچھ عرصہ قبل ہوا تھا اور وہ انہیں اپنے ساتھ چین کے دورے پر بھی لے گئے تھے۔ اس دروان ان کا اس خاتون کے ساتھ تعلق گہرا ہوا اور ان کے شوہر کو لاہور سے قصور ٹرانسفر کر دیا گیا۔ تاہم بہت جلد اس خاتون جس کا نام انگلش حرف K سے شروع ہوتا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان راہ و رسم مزید بڑھ گیا اور بات یہاں تک پہنچ گئی کہ شہاز شریف نے انہیں شادی کی پیشکش کر دی۔
اس پر اس K نے جو تین بچوں کی ماں بتائی جارہی ہیں کو کہا گیا کہ وہ اپنے شوہر کو چھوڑ کر وزیراعلیٰ پنجاب سے شادی کر لیں جس پر وہ خاتون تیار ہو گیں اور اپنے شوہر سے کہا کہ وہ انہیں طلاق دے دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسر کے لیے یہ بات بم شیل کی طرح سر پر گری ہے کیونکہ وہ یہ توقع نہیں کر رہے تھے کہ ایک صوبے کا وزیراعلیٰ اس طرح ان کی بیوی کو طلاق دلوا کر ان کا گھر توڑ ے گا اور اسے اکیلے اپنے تین بچوں کا خیال کرنا پڑ جائے گا۔
ذرائع کہتے ہیں کہ وزیرداخلہ رحمن ملک کے پاس دستاویزای ثبوت بھی موجود ہے کہ کیسے اس پولیس افسر کی بیوی کے ساتھ شہباز شریف نے بات چیت شروع کی جو بعد میں اتنی سنجیدہ ہوگئی کہ اب ان کی شادی کی بات تک ہو رہی ہے۔ شہباز شریف کے قریبی حلقے بھی اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ شہباز شریف ایک بار پھر اپنا گھر بسا چکے ہیں اور بہت جلد سب تفصیلا ت سامنے آنے والی ہیں کیونکہ اس خاتون کے خاوند نے بھی گھر پر چپ بیٹھنے سے انکار کر دیا ہے اور وہ بہت جلد یہ ساری چیزیں سامنے لانے کا پروگرام بنا رہا ہے۔
شہباز شریف اس سے پہلے لاہور کی ہنی عالیہ اور مصطفے کھر کی سابقہ اہلیہ تہمینہ درانی سے بھی شادیاں کر چکے ہیں۔ یہ ان کی چوتھی شادی بتائی جا رہی ہے۔ پچھلے دنوں ہی شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کا اپنی تیسری بیوی عائشہ احد ملک کو پنجاب پولیس کے ذریعے جعلی مقدمے میں تھانے بلوا کر پٹوانے کا واقعہ سامنے آیا تھا اور اب ان کے والد شہباز شریف کی نئی شادی کے چرچے ہیں۔
http://www.topstoryonline.com/shahbaz-sharif-marries-wife-of-a-police-officer