کیا واقعی سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو باتھ روم میں بند کیا ؟ بشیر میمن کی مختلف ٹاک شوز میں قلابازیاں
ڈاکٹر شہبازگل نے بشیرمیمن کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ گزشتہ روز دعویٰ متضاد دعوے کرتے نظر آتے ہیں کہ انہیں وزیراعظم ہاؤس کے باتھ روم میں بند کیا گیا یا نہیں۔
بشیرمیمن کا کلپ شئیر کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے نے لکھا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، اعظم خان کے دفتر میں ایک فل ریٹائرنگ روم تھا، لیکن باتھ روم کوئی نہیں تھا،یہ کہہ رہے ہیں ریٹائیرنگ نہیں تھا باتھ روم تھا،حد ہے جھوٹ کی بھی۔
بشیرمیمن نے سما نیوز کے پروگرام میں کہا تھا کہ مجھے بند نہیں کیا گیا تھا ہوا یہ کہ اس وقت کے وزیر اعظم نے مجھے خواجہ آصف سے متعلق بات کرنے کے لیے بلایا تھا، سابق وزیراعظم عمران خان نے لیگی نائب صدر مریم نواز سے متعلق غلیظ زبان استعمال کی تو وہ غصے میں آگئے،اور انہوں نے اونچی آواز میں عمران خان کو جواب دیا اور سخت زبان استعمال کی۔
سابق ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ان کا لہجہ دیکھتے ہوئے اعظم خان ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں باتھ روم میں لے گئے اور دروازہ بند کردیا، اعظم خان نے کہا کہ وزیراعظم کو ایسا کہہ رہے ہو،وہ مجھےغصے پر قابو پانے کا کہتے رہے۔
لیکن وہ ڈان نیوز کے پروگرام میں کہتے ہیں کہ ہم باتھ روم کی طرف چل پڑے جبکہ شہبازگل کے بقول اعظم خان کے ریٹائرنگ روم میں کوئی باتھ روم نہیں ہے۔