پی ڈی ایم جماعتوں کی حکومت کے نتیجے میں عون چودھری کو وزیراعظم کے مشیر کا عہدہ دیئے جانے کی اطلاعات ہیں، اس حکومت میں ترین گروپ کے رہنما کو اہم عہدہ مل جائے گا مگر ماضی میں لیگی رہنما عطاتارڑ کا ان سے متعلق مختلف خیال تھا۔
عطاتارڑ کی ماضی میں عون چوہدری کے خلاف کی گئی بیان بازی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں لیگی رہنما ترین گروپ کے عون چوہدری پر سنگین نوعیت کے الزامات لگاتے ہیں۔
عطاتارڑ کہتے ہیں کہ عون چوھدری منشیات کی ترسیل کا کام کرتے ہیں اور نجی پارٹیز میں بھی شرکت کرتے ہیں وہ ان کے خلاف تحقیقات اور مقدمات کے اندارج کا بھی مطالبہ کرتے دیکھے گئے ہیں۔
تاہم ماضی میں دیئے گئے اس بیان پر انہیں اب تنقید کا سامنا ہے اور صارفین کہتے ہیں کہ کیا یہ وہی عون چوہدری ہے جس کے بارے آپکا ریکارڈ پہ بیان ہے کہ وہ نجی محافل میں ڈرگز اور مال سپلائی کرتے ہیں۔ جسے وزیراعظم کا مشیر بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ یعنی کہ اب عون چوہدری کی زمہ داری ہو گی سپلائی کی؟