وزیراعظم کی شجرکاری مہم کی دنیا معترف،جان کیری کی بھی بلین ٹری کی تعریف

khan.jpg


وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شروع کی جانے والی شجر کاری مہم کی دنیا معترف ہے، عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھی عمران خان ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کو سراہا جارہاہے،برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بعد امریکی صدرکے خصوصی ایلچی جان کیری نے بھی منصوبے کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

جان کیری نے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،بلوچستان میں زلزلےسےجانی ومالی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کی10بلین ٹری سونامی منصوبے کو سراہا،ملک امین اسلم سےآدھاگھنٹہ تک ٹیلی فونک گفتگو میں 10ارب درخت،موسمیاتی تبدیلی میں پاک امریکااشتراک کو آگے بڑھانے پراتفاق کیاگیا،موسمیاتی تبدیلی کے معاملے میں پاک امریکا10سالہ پلان ترتیب دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،پاک امریکا جوائنٹ ورکنگ گروپ کی کارکردگی پربھی گفتگو ہوئی۔

https://twitter.com/x/status/1446536638499328019
جان کیری نے کہا کہ امریکا کلین انرجی اور نیچر بیسڈسلوشن میں پاکستان سے اشتراک کا خواہشمند ہے،جوائنٹ ورکنگ گروپ کوقائم 3ماہ ہوگئے،نتیجہ خیزاقدامات اٹھائیں گے،ملک امین نے جوبائیڈن کی جانب سےموسمیاتی تبدیلی کافنڈز دگنا کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا، انہوں نے کہا موسمیاتی تبدیلی میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں۔

اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ ماحول کی بہتری کیلئے عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کی پیروی کرنی چاہیے۔


نیویارک میں برطانوی وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا پاکستان کے ٹین بلین ٹری منصوبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، تمام ملکوں کو پاکستان کے شاندار منصوبے کی پیروی کرنی چاہیے،بورس جانسن نے عمران خان سے متاثر ہو کر برطانیہ میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔