
اسلام آباد: وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی اس معاملے پر وضاحت پیش کریں تاکہ رپورٹ کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔
https://twitter.com/x/status/1933021922419232876
یاد رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی پہلے سے ہی بھاری بھرکم تنخواہوں میں مزید اضافے پر عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔
گزشتہ روز بجٹ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران نمائندہ جیو نیوز کے سوال پر وزیر خزانہ نے ان اضافوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین، اسپیکر اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 2016 کے بعد کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ان تنخواہوں اور مراعات کو 'مالی فحاشی' قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1932846121933799902
https://twitter.com/x/status/1932870404021870839
Last edited by a moderator: