اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر گئے ہوئے ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آج وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ آمد کے بعد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے اور آپ سب کے محبوب محمد ﷺ کے روضہ پر حاضری اور افطار کی برکتیں سمیٹتے ہوئے۔ آئیں مل کر درود شریف پڑھیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان روضہ رسول ؐ پر حاضری دینے کے لیے مدینہ منورہ پہنچے تو خاتون اوّل بھی ہمراہ تھیں، مدینہ منورہ میں ان کا استقبال گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلیمان بن عبد العزیز نے کیا۔