وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف نیب کی مزید 2 انکوائریاں بند کردی گئیں

16shehbaznabinquuribnd.jpg

قومی احتساب بیورو( نیب) نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف مزید 2 انکوائریاں بند کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب قوانین میں ترامیم کے بعد سیاستدانوں کے خلاف کرپشن کیسز سے متعلق انکوائریز اور مقدمات کے بند ہونے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین واقعہ میں نیب نے وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے خلاف 2 ، 2مقدمات میں انکوائریز بند کرنے کی منظوری دی ہے۔


انکوئریز بند کرنے کا فیصلہ نیب ایگزیکٹیو بورڈ کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، سفارشات میں نیب ایگزیکٹیو بورڈ کا کہنا تھا کہ 3 سال کی تحقیقات کے دوران کرپشن کے حوالے سےکوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے، ان سفارشات پر چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے انکوائریز بند کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1597642260732346369
چیئرمین نیب نے کیس کو بورڈ آف ریونیوکے سینئر ممبر کو بھجوانے کی ہدایات کردی ہیں، کیونکہ نیب قوانین میں ترمیم کے بعد سرکاری اراضی کی منتقلی سے متعلق کیسز کی تحقیقات پنجاب بورڈ آف ریونیو کو سوپنی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے بہاولپور میں 14 ہزار سے زائد سرکاری اراضی کی منتقلی سے متعلق معاملے پر 2019 میں تحقیقات شروع کی تھیں، اس حوالے سے نیب ملتا ن نے ماضی میں وزیراعلی پنجاب رہنے والےشہباز شریف کو طلبی کے نوٹس اور سوالنامنے ارسال کیے تھے۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
NAB ko band kar dena chahiey, is ne aaj tuk kisi aik bhi bari machhli ko saza nahi di, chhotey chhotey chor uchakey pakarney ka kia faida, us se ziada to in NAB walo pe kharcha ho jata hay
 

Aslan

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan is a lawless country where the criminals get rewarded and innocents get punished.Pakistan is morally and financially bankrupt.
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Karlo karlo, jitnay case khatam kerwa sakhtay ho kerlo. Inshallah Khan ne aa ker yeh saray doobara cases open ker dene hain