
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی ہے۔
شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1881389354754756934
شہباز شریف نے کہا، "سالوں سے، ہمارے دونوں عظیم ممالک نے خطے اور اس سے آگے امن اور خوشحالی کے لیے قریبی تعاون کیا ہے اور ہم مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔" انہوں نے صدر ٹرمپ کے لیے دوسری مدت کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایکس پر شہباز شریف کے بیان پر کمیونٹی نوٹ بھی لگا دیا گیا ہے۔