
وزیراعظم شہبازشریف کا وی پی این کے ذریعے ٹویٹ: نریندمودی کا شکریہ ادا کردیا
پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے صارفین ایکس (سابقہ ٹوئٹر) تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے جس کی وجہ سے ’وی پی این‘ کا استعمال کافی بڑھ گیا ہے۔ یہ بندش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صارفین عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کو سامنے لا رہے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین اور صحافی تو وی پی این استعمال کررہے ہیں، جن سرکاری عہدیداروں نے پابندی لگائی یا حکومت میں ہیں وہ بھی وی پی این استعمال کررہے ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے بھی شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔
اس پر وزیراعظم شہبازشریف نے وی پی این کے ذریعے نریندرمودی کا شکریہ ادا کیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہبازشریف نے نریندرمودی کو جواب دیا کہ شکریہ نریندرمودی ۔۔ بطور وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد کے لیے
https://twitter.com/x/status/1765724615177814487
ایکس استعمال کرنے پر سوشل میڈیا صارفین وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ آخر وہ کون سا وی پی این استعمال کرتے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1765633198287884727
صحافی ثاقب بشیر نے ردعمل دیا کہ اندازہ لگائیں ملک کے نو منتخب وزیر اعظم بھی وی پی این استعمال کرکے ایکس پوسٹ کر رھے ہیں ملک بہر حال ترقی کی راہ پر گامزن ہے
https://twitter.com/x/status/1765729313972723750 مہوش نے کہا کہ چاچو ۔۔۔وی پی این بند کر کے یہ ٹویٹ کر کے دکھائیں تب مانیں ۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1765734959392649265 سارا میر نے کہا کہ جس ملک میں وزیراعظم وی پی این شاہد لگا کر ٹویٹر استمعال کرے اس ملک کا کیا حال ہوگا، اوپر سے کیمونٹی نوٹ الگ ٹھک جاے جھوٹ پر۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1765734916438770100
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/modi1h1i3h11.jpg