وزیراعظم شہبازشریف نے فوج کے خلاف کمپین کا ذمہ دار عمران خان کو قراردیدیا

shehahahs.jpg

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے خلاف مہم ناقابل برداشت اور اداروں کے خلاف سازش کا تسلسل ہے۔

پاک فوج کی قیادت کے خلاف بیرون ملک مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک محب وطن پاکستانی فارن فنڈڈ مہم کے خلاف آواز بلند کریں۔ زہریلی سیاست کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اس سازش کا حصہ نہ بنیں۔
https://twitter.com/x/status/1637733199387172867
انہوں نے مزید کہا کہ نے کہا کہ عمران نیازی اداروں اور ان کے سربراہوں کو اپنی گندی سیاست میں گھسیٹ کر آئین شکنی کر رہے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ وزیر داخلہ راناثناء اللہ ملک کے اندر اداروں کے خلاف غلیظ مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں اور پاکستان میں افراتفری ، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ پر لگنے والے آرمی چیف کے خلاف مہم ملک دشمنوں ہی کا ایجنڈا ہو سکتا ہے۔ قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور شرپسندوں کے خلاف متحد ہے۔

فواد چوہدری نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس بیان کا مقصد صرف عوام اور فوج کے درمیان فاصلے پیدا کرنا ہے، تا کہ عوام اور فوج متحارب ہوں اور پی ڈی ایم اس آڑ میں لوٹ مار جاری رکھ سکیں۔
https://twitter.com/x/status/1637741869940580352
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف موجودہ آرمی چیف کیلئے نیک خواہشات رکھتی ہے ہم چاھتے ہیں چیف الیکشن کروانے میں الیکشن کمیشن کی مدد کریں اور پاکستان کا ماحول بہتر ہو

شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا اپنی افواج اور افواج کے چیف جنرل عاصم کے ساتھ باہمی احترام کا رشتہ ہے-شہباز شریف،ان کے دفتر میں چلنے والے سٹرئجیک میڈیا سیل کا واحد مقصد ملک میں تناؤ اور اختلاف کا ماحول بنانا ہے تا کہ اس ماحول میں یہ اپنی کرپشن کے مقدمات پوری طرح ختم کروا کر لوٹ جاتی رکھیں
https://twitter.com/x/status/1637743668411920390
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Imran khan has always shown respect to all institutions, it is corrupt PDM beggars who have always named and blamed individuals as well as institutions and that also not for the love of the country but to safeguard their own corruption and NRO's.