
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان بدنام زمانہ تنظیم آر ایس ایس کے نظریے پر عمل پیرا ہیں، انہوں نے لوگوں کی ڈھال بنا کر پولیس پر حملےکیے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند روز میں عمران خان کی حرکات سے عسکریت پسندانہ اور فاشسٹ رجحانات عیاں ہوتے ہیں،عمران خان نے لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے پولیس پر حملے کیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کو دھمکانے کیلئے جتھوں کی قیادت کی،اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان آر ایس ایس کے طرز عمل پر گامزن ہیں۔
ن لیگی رہنماؤں نے بھی تحریک انصاف کو دہشتگرد تنظیم کہا، وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک دہشتگرد تنظیم بن چکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے تحریک انصاف کو کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔