Night_Hawk
Siasat.pk - Blogger
وزیراعظم ،عمران خان اور طاہرالقادری بچیں نہ بچیں آئین ضروربچنا چاہئے، خورشید شاہ
ویب ڈیسک اتوار 31 اگست 2014
کوئی بھی شخص اسلام آباد کی کشیدہ صورتحال سے خوش نہیں ، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ. فوٹو: فائلکراچی: قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آج کی رات بہت بھاری ہے اور لاشیں گرنے کا بھی خدشہ ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال سے خوش نہیں اور کوئی بھی شخص اسلام آباد کی کشیدہ صورتحال سے خوش نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف، عمران خان اور طاہرالقادری سے کوئی بچے نہ بچے آئین ضرور بچنا چاہئے تاہم آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ میں کچھ حصہ وزیراعظم کا بھی بنتا ہے۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ میرے ملک کا سپاہی وطن اور جمہوریت کے خلاف نہیں سوچے گا کیوں ہر سپاہی نے آئین سے حلف لے رکھا ہے اس لئے فوجی جوان آئین کا تحفظ کیوں نہیں کریں گے۔
Last edited by a moderator: