وزیراعظم،شاہد آفریدی کی بیٹی کے نکاح میں کیوں شریک نہیں ہوئے؟وجہ سامنے آگئی

8shehbazshaheennweddding.jpg

وزیراعظم شہباز شریف قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کے نکاح کی تقریب میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟ شاہد آفریدی نے وجہ بتادی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر وزیراعظم شہباز شریف کا خط شیئر کیا جس میں وزیراعظم نے شاہد آفریدی کی بیٹی کے نکاح میں شرکت سے معذرت کی تھی۔

27 جنوری کو لکھے گئے اس خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے شاہد آفریدی کو بتایا کہ وہ مصروفیات کے باعث اس تقریب میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1621820058581319680
وزیراعظم شہباز شریف نے بیٹی کے نکاح میں مدعو کرنے پر شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئےانہیں مبارکباد دی اور ان کی بیٹی کی نئی زندگی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

FoHcvfNaMAAec1j


شاہد آفریدی نے وزیراعظم کا خط شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کیلئے آپ کی دعاؤں کا بہت بہت شکریہ۔

یادرہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی کی بیٹی انشا اور اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کے نکاح کی تقریب میں قومی کرکٹرز اور دیگر مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
 

baalti

Minister (2k+ posts)
lullu aazam itni comprehension se toh na bol sakta hai na likh sakta hai... hmmm.... bhikaari
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggar was probably trying to avoid general public and their genuine reaction.