وزیرآباد : پی ٹی آئی کارکنوں کے گھر چھاپے میں خاتون دل کے دورہ سے چل بسی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
صحافی محمد عمیر کے مطابق وزیر آباد کے علاقہ کوٹ جان بخش میں تحریک انصاف کی ریلی کے باعث پورا محلہ زیر عتاب آگیا

انکے مطابق ارشاد بیگم نامی خاتون اپنے پوتے اور نواسے مجاہد،عبداللہ اور ثناء اللہ کے چھاپے کے دوران پکڑے جانے کے دوران ہارٹ اٹیک سے چل بسی۔ پورے علاقے کا گھیراو کرکے دو درجن سے زائد لوگ حراست میں لئے گئے اپنی مد آپ کے تحت کی گئی ایمبولینس کی توڑ پھوڑ کی گئی
https://twitter.com/x/status/1888512129206010131
حلقہ کے ایم این اے محمد احمد چٹھہ جن کا تعلق تحریک انصا ف سے ہے، انہوں نے ویڈیوز شئیر کرتے ہوئے کہا کہ کوٹ جان بخش میں اپنے پوتوں کے خلاف پولیس کی بربریت دیکھ کر دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہارنے والی بزرگ خاتون ارشاد بیگم کا جنازہ
https://twitter.com/x/status/1888644953242574915
اس پر صحافی سعید بلوچ نے ردعمل دیا کہ اللّٰہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ن لیگ یہ گند کا ٹوکرا نہ اٹھائے تو بہتر ہے، سیاست میں اختلافات ہونا جمہوریت کا حسن سمجھا جاتا ہے لیکن ان اختلافات کو عداوت میں بدلنا احمقانہ رویہ ہے جو انتہائی قابلِ مذمت ہے، بردباری اور تحمل سے سخت سے سخت اختلاف کیا جا سکتا ہے، ن لیگ کو چاہیے اپنے سیاسی گولیکز کے ساتھ کھڑی ہو تاکہ مستقبل میں اس پر مشکل وقت آئے تو کوئی اس کی چیخ و پکار سننے والا بھی ہو
https://twitter.com/x/status/1888678922050539806
 

Back
Top