دبئی کے حکام نے شہریوں کو صحت و تندرستی کی طرف راغب کرنے کیلئے ایک انوکھی اسکیم شروع کی ہے دبئی (فارن ڈیسک) برطانوی اخبار کے مطابق اس اسکیم کے تحت ہر اس شخص کو جو 30 روز کے اندر کم از کم 2 کلو وزن کم کرے گا سونا پیش کیا جائے گا، کامیاب افراد کو دیئے جانے والے سونے کا تعین وزن میں ایک کلو کمی پر ایک گرام سونا کی بنیاد پر کیا جائے گا، جو افراد پہلے 3 انعام یافتگان میں شامل ہوں گے ان میں سے لکی ڈرا کے ذریعے کسی ایک کاانتخاب کرکے اسے 5400 ڈالر مالیت کا سونا پیش کیا جائے گا
source
source