وزرا کی موجودگی میں اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں: شیخ رشید

asma-jjk-cf.jpg


جب مجرم خود قانون بنائیں تو انصاف کا مذاق اڑتا ہے، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزرا کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ جب کریمنل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اُڑتا ہے، مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی۔

https://twitter.com/x/status/158475999001929728
انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، ڈالر نایاب ہو رہا ہے ایسی صورتحال میں سرمایہ کاری کی جھوٹی تسلی سب بیکار ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازارلگا ہے، وزرا کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں۔