I don't agree with this point of view...Darbari & Patwari are the most "shameless" creature of the universe Jo log panami baji aur Arab Shehzady ke Qatron par ludian daal sakty hein,, unse begairati bhi sharma jati hai
قصہ ایک #چور کا ایک عادی چور جو اپنی تازہ چوری کی سزا بھگت کر سیدھا اپنے دوستوں میں آ بیٹھا,۔ دوستوں بڑے پیار سے سمجھانے کی کوشش کی کہ آئے دن ذلیل ہوتے ہو, یہ برے کام چھوڑ کیوں نہیں دیتے, کم کھا لو مگر جیو تو عزت سے۔ #چور : میرے جینے میں کیا برائی ہے اچھی خاصی تو عزت ہے۔ میرے ساتھی مجھے اپنا سردار مانتے ہیں اور میرے بعد سرداری کسی اور کی بجائے میرے بیٹے کو دینے کو تیار ہیں اب اور عزت کیا ہوتی ہے۔ #دوست : دفعہ کرو ایسی سرداری آج جو چوری پہ پکڑے گئے کتنی تذلیل ہوئی ہے۔ ہم نے تو سنا ہے آج گدھے پہ بٹھا کر پورے گاؤں کا چکر لگوایا ہے۔ #چور : ہاہاہاہا چھوڑو یار یہ لوگ بھی رائی کا پہاڑ کھڑا کرتے ہیں اب کیا بتاؤں جسے گدھا کہہ رہے ہیں وہ دراصل ایک بیمار سی گدھی تھی وہ بھی اتنی چھوٹی کہ جس طرف جھکتا اسی طرف پاؤں زمین پہ لگتا تھا اور گاؤں تو آپ نے بھی دیکھا ہی ہے تین گلیاں اور چار دوکانیں گاؤں ختم۔۔ ہاہاہا #دوست : ہمیں تو پتہ چلا کہ گلے میں چھتروں کا ہار بھی ڈالا تھا۔ #چور : ہاہا ہاہا دو چھتر تھے پورے ہار میں, دو چھتروں کا بھی کوئی ہار ہوا بھلا۔۔۔ ہاہا ہاہا #دوست : یہیں بات ختم تھوڑی ہوتی ہے, اطلاع تو منہ کالا کرنے کی بھی آئی تھی۔ #چور : پورا منہ تو ان نکموں سے کالا ہوا نہیں اور خبر دیکھو کیسی پھیلائی ہے۔۔۔۔ یار ایک ہاتھ ماتھے پہ لگا اور تھوڑا سا منہ کی ایک سائیڈ پہ, مجھ سے زیادہ تو ان کے اپنے ہاتھ کالے تھے۔۔۔ بڑے آئے منہ کالا کرنے والے۔۔۔ #دوست : پٹائی بھی تو کی نا اس سے کیسے مکر سکتے ہو۔؟ #چور : حد ہوتی ہے بھئی جھوٹ کی سچی بات تو یہ ہے کہ ٹوٹل 5 آدمی تھے مارنے والے دو کا ہاتھ لگا اور تین کا لگا ہی نہیں۔ بس اب کوئی اور بات کر رنگ میں بھنگ نا ڈالنا۔۔۔۔ لو مٹھائی کھاو میرے آزاد ہونے کی خوشی میں ۔۔۔۔