وزارت کیلئے پیسے مانگے جانے کی خبروں پر تیمورجھگڑا کا جواب سامنے آگیا

muzama1j1h131.jpg

تیمور جھگڑا سے متعلق سوشل میڈیا اور وٹس ایپ گروپس میں یہ خبریں گردش کررہی تھی کہ تیمور جھگڑا سے وزارت خزانہ کے بدلے 20 کروڑ روپے مانگے گئے اور انکار پر وزارت مزمل اسلم کو دیدی گئی۔

اس پر تیمور جھگڑا نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں کچھ مضحکہ خیز دعوے چل رہے ہیں۔ مجھ سے کبھی کسی نے وزارت کے لیے ایک روپیہ نہیں مانگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقسیم پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔
https://twitter.com/x/status/1766011924708307318
ایک میڈیا ٹاک کے دوران انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں خبریں پھیلائی گئیں کہ کسی نے وزارت کیلئے مجھ سے پیسے مانگے، میں چیلنج کرتا ہوں کہ میرا کوئی ایسا پیغام دکھادیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ایسی باتیں پھیلاکر تحریک انصاف میں مس انڈرسٹینڈنگ پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے اسے ہم ناکام بنائیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1766204078462316670
دوسری جانب کابینہ میں خزانہ کے قلمدان کے جھگڑے پر بریک تھرووزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور تیمور جھگڑا میں ملاقات ہوئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1766334419885818278
علاوہ ازیں تیمور جھگڑا اور مزمل اسلم میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ صوبے کے حقوق کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا
 

Back
Top