ورلڈ کپ فائنل، بھارتی سابق کرکٹر بھی پاکستانی باؤلرز کے گن گانے لگے

10pakistanpaceattack.jpg

ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان کی شکست کےباوجود پاکستانی باؤلرز کی کارکردگی پوری دینا سے داد وصول کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میلبر ن میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

میچ کے بعد ہونے والے تبصروں میں سب سے زیادہ ذکر دوران میچ انجرڈ ہونے والے پاکستانی باؤلر شاہین آفریدی کا ہے ، کہاجارہا ہے کہ اگر شاہین آفریدی انجرڈ نا ہوتے تو یقینا میچ کے نتائج مختلف ہوتے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی شاہین آفریدی کی غیر موجودگی کو شکست کی وجہ قرار دیا جبکہ سابق بھارتی کرکٹرز بھی پاکستانی باؤلر ز کے حوالے سے ایسے ہی تاثرات کا اظہار کررہے ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر لیجنڈ بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے میچ کےبعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کافی سنسنی خیز میچ تھا اور اگر میچ کے دوران شاہین آفریدی انجرڈ ہوکر باہر نا جاتے تو شائد میچ مزید دلچسپ ہوجاتا۔

https://twitter.com/x/status/1591769576697909248
اسی طرح بھارت سے تعلق رکھنے والے کرکٹر کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بھی ورلڈ کپ فائنل کے بعدپاکستانی باؤلنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ کے بعد آپ کو پاکستان کو یہ کریڈٹ ضرور دینا چاہیے کہ دنیا کرکٹ میں صرف چند ہی ایسی ٹیمیں ہیں جو 137 رنز کے ہدف کو ایسے ڈیفنڈ کرتی ہیں جیسےپاکستان نے کیا، پاکستان بہترین باؤلنگ ٹیم ہے۔

https://twitter.com/x/status/1591758323946512386
واضح رہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کیلئے138 رنز کا ہدف دیا، پاکستانی باؤلرز نے کم اسکور کے باوجود انگلینڈ کو مشکل میں ڈالے رکھا تاہم 16ویں اوور کے دوران فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوئے اور میدان سے باہر چلے گئے، ان کی جگہ محمد افتخار نے اس اوور کی بقیہ گیندیں کروائیں ۔
 

Back
Top