ورلڈ الیون میں بھارتی کھلاڑی بھی ہوتے تو اچھا ہوتا: شاہد آفریدی

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ورلڈ الیون میں بھارتی کھلاڑی بھی ہوتے تو اچھا ہوتا: شاہد آفریدی
_97749415_gettyimages-451311946.jpg

یہ ہر پاکستانی کے لیے اہم موقع ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کے رکے ہوئے سلسلے کو دوبارہ جاری کرنے کی کوششیں کامیاب ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں جس کا سہرا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی اور ان کی پوری ٹیم کے سرجاتا ہے۔'
عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی ورلڈ الیون کے پاکستان آنے سے بہت خوش ہیں اور وہ اسے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھ رہے ہیں لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹرز بھی اس ورلڈ الیون میں ہوتے تو بہت اچھا ہوتا۔
شاہد آفریدی نے بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرکٹ کی محبت میں لاہور آئے ہیں اور پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان بارہ ستمبر کو ہونے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ دیکھیں گے۔
’یہ ہر پاکستانی کے لیے اہم موقع ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کے رکے ہوئے سلسلے کو دوبارہ جاری کرنے کی کوششیں کامیاب ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں جس کا سہرا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی اور ان کی پوری ٹیم کے سرجاتا ہے۔‘
شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے اس دورے سے دنیا میں ایک مثبت پیغام جائے گا کہ پاکستان امن اور پیار ومحبت کی جگہ ہے اور یہاں کے لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور وہ کرکٹرز کو اپنے سامنے دیکھنا چاہتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمیں آئی سی سی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جس نے اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مکمل حمایت کی۔ ’پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بالکل ہونی چاہیے ۔اس کی کمی یہاں شدت سے محسوس کی جارہی تھی اور یہاں کے گراؤنڈز صحیح استعمال نہیں ہورہے تھے۔‘
شاہد آفریدی نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر اس ورلڈ الیون میں بھارت کے بھی ایک دو کرکٹرز شامل ہوتے اس سے دنیا کو اچھا پیغام جاسکتا ہے کیونکہ کھیلوں کے ذریعے بڑے بڑے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی بین الاقوامی کرکٹ گزشتہ سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد اختتام کو پہنچ چکی ہے اور اب وہ پاکستان سپر لیگ اور انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
http://www.bbc.com/urdu/sport-41221622
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
جناب بھارتی حکومت نہیں چاہتی تو کیا چک کے لیے آئیں. آپ کی نیک نیتی اپنی جگہ لیکن اتنی لچک بھی اچھی نہیں کے مخالف اپنے گلے میں خام خواہ سریا محسوس کرنے لگے
 
چھومنتر

Minister (2k+ posts)
موصوف اس الیون میں تو ہمارے برادر اسلامی ملک افغانستان کا بھی کوئی کھلاڑی شامل نہی اور سنا ہے آپ وہاں کوئی میچ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں

(bigsmile)​
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
موصوف اس الیون میں تو ہمارے برادر اسلامی ملک افغانستان کا بھی کوئی کھلاڑی شامل نہی اور سنا ہے آپ وہاں کوئی میچ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں

(bigsmile)​
آپ کی پریشانی اپنی جگہ، افغانستان کے کھلاڑیوں ابھی بہت منزلیں طے کرنی ہیں
 
چھومنتر

Minister (2k+ posts)
آپ کی پریشانی اپنی جگہ، افغانستان کے کھلاڑیوں ابھی بہت منزلیں طے کرنی ہیں

بنگلہ دیش والوں نے تو تھوڑی بہت منزل طے کر لی ہے غالبْا، مگرانہوں نے بھی گھاس نہی ڈالی ، جبکہ ہمارے والے تو جھٹ پٹ لیگ کھیلنے وہاں لینڈ کر جاتے ہیں
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
بنگلہ دیش والوں نے تو تھوڑی بہت منزل طے کر لی ہے غالبْا، مگرانہوں نے بھی گھاس نہی ڈالی ، جبکہ ہمارے والے تو جھٹ پٹ لیگ کھیلنے وہاں لینڈ کر جاتے ہیں
تھوڑی بہت منزل طے کی ہے لیکن منزل ابھی دور ہے. بلانے والے بلاتے ہیں جانے والے جاتے ہیں. آپ کیوں دل جلاتے ہیں
 
چھومنتر

Minister (2k+ posts)
تھوڑی بہت منزل طے کی ہے لیکن منزل ابھی دور ہے. بلانے والے بلاتے ہیں جانے والے جاتے ہیں. آپ کیوں دل جلاتے ہیں

مطلب آپ کے نزدیک غلط کو غلط کہنا دل جلانا ہے۔
 
oscar

Minister (2k+ posts)
انڈیا نے اپنے کھلاڑی بھیجے تو ٹیم پر حملہ کیسے کرائے گا
 
چھومنتر

Minister (2k+ posts)
آپ کی ذاتی رائے سے اتفاق کرنا ضروری نہیں

اگر اس کلیّہ پر عمل کی جائے تو اس حساب سے تو آپ کے اوپر لکھے گئے سارے کمنٹس ہی آپ کی ذاتی رائے شمار ہو کر غیر ضروری ہو جاتے ہیں اور تھریڈ بھی بنانے کی ضرورت نہی پڑتی کہ وہ بھی آفریدی کی ذاتی رائے ہے
 
چھومنتر

Minister (2k+ posts)
انڈیا نے اپنے کھلاڑی بھیجے تو ٹیم پر حملہ کیسے کرائے گا

اگر پاکستان کےتمام سکیورٹی ادارے مل کر پندرہ بیس بندوں کو تحفظ نہی دے سکتے تو پھر مان لینا چائیے کہ ہندو بنیا واقعی ہم سے آگے ہے۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اگر اس کلیّہ پر عمل کی جائے تو اس حساب سے تو آپ کے اوپر لکھے گئے سارے کمنٹس ہی آپ کی ذاتی رائے شمار ہو کر غیر ضروری ہو جاتے ہیں اور تھریڈ بھی بنانے کی ضرورت نہی پڑتی کہ وہ بھی آفریدی کی ذاتی رائے ہے
بلکل میری ذاتی رائے ہے، آفریدی اتفاق کرے نا کرے آپ ضروری سمجھیں نا سمجھیں
 
P

pukhtun

Guest
is ch*awwa*l ko bhee hindu baray yaad atain hain.....is ko bhee bhej dain.............jaan churain is uloo kay pathay say apnay liyay kom kay liyay. yeh dunya ka sab say bara over rated player aur bey izzat ho kay cricket say nikla........farewell match kay liyay bara tarpa magar pcb walon nay saee kaam kia is kay saath.
 
Back
Top