واں تو ہر کوئی راجا ہے by Noman Alam

Noman Alam

Politcal Worker (100+ posts)
واں تو ہر کوئی راجا ہے

[FONT=lucida grande, tahoma, verdana, arial, sans-serif]By Noman Alam
[/FONT]

پاکستان میں ہر کافر کو مار دینا چاہیے ، چاہے وہ شیعہ ہو یا اصلی کافر ، عیسائی ہو یا ہندو ، ساری رنکل کماریوں کی عزت لوٹ لوٹ کر انکو ذلیل اور رسوا کر ڈالو کیونکہ یہ مسلمان تھوڑی ہیں جو زندہ رہنے کا حق رکھتے ہوں یہ ملک تو اسلام کی خاطر بنایا گیا تھا ، وہ اسلام جو ہمیں انیسویں صدی میں ہی یاد آیا ، اس سے پہلے کتنے مغل بادشاہ گزرے ، لیکن عوام ایک تھی ، نہ کوئی مسلم تھا نہ کوئی عیسائی ، نہ ہی ہندو بس پھر اچانک ہمیں فرنگیوں کے کہنے پر خواب بھی آنا شروع ہو گے ، اور عقل بھی آنا شروع ہو گئی کہ بھائی میں تو مسلمان ہوں اور تم تو ہندو ہو ، میرا تمھارے ساتھ گزارا نا ممکن ہے ، یہ اتنی لمبی بات ہے کہ ہاتھ تھک جائیں گے بات پوری نہ لکھ پاؤں گا چلیں موضوع کی طرف آتے ہیں
کچھ خواتین و حضرات راجہ پرویز صاحب کی مزار معین الدین چشتی پہ حاضری کو ہضم نہیں کر پا رہے اور مکمل مسلمان ہونے کا ثبوت گلیوں کی صورت میں پپیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، ارے بھائی راجا صاحب تو اپنی حکومت کے اختتام سے پہلے اسی طرح مزے لوٹ رہے ہیں جیسے کہ بن بلایا مہمان شادی یا ولیمے میں آخری وقت تک کھانے کی میز پر براجمان رہتا ہے اور صفایا کرنے تک اسکے پیٹ کر مروڑ کبھی ختم نہیں ہوتا ، یا پھر اس مولوی کی طرح ممبر پر ہیں جو کہ مسجد میں ایئر کنڈیشن کے لیے گلا پھاڑ پھاڑ کر چندہ کروانے میں مصروف ہے ، اور جب تک ہدف مکمل نہیں ہو جاتا نماز جمعہ شروع نہیں کرواتا ، راجا صاحب بھی بلکل ویسے ہی مولوی بن چکے ہیں جو کہ مسجد کی مرمت کے لئے تو ایک دن میں پندرہ ہزار روپے جمع کر لیتا ہے لیکن اسی مسجد سے چند قدم دور بسنے والے یتیموں اور بیواؤں کے لیے پیسے تو کیا دعا کرنا بھی ضروری نہیں سمجھتا

راجا کوکوسنے سے پہلے یا راجا رینٹل کہنے سے پہلے حق تو یہ ہے کہ ہم سب خود کو راجا کہیں ، کیا فرق پڑتا ہے کہ اگر ایک وزیر سرینا ہوٹل میں بیٹھ کر دماغ کی بد عنوانی پر عمل پیرا ہے اور ہم اپنی دوکان پر پانی ملا دودھ بچنے میں مصروف ہیں یا سیمنٹ میں ریت زیادہ ملا کر کسی دیوار کی تعمیر میں مصروف ہیں ، ہم سب راجا ہیں، درزی راجا ، مستری راجا ، مولوی راجا ، استاد راجا ، شاگرد راجا وغیرہ وغیرہ انسانی فطرت بس ہمیں دوسروں کو ہی کوسنے پر مجبور کرتی ہے اپنا دامن صاف ہی دکھائی دیتا ہے

جو لوگ حالات کی ستم ظریفی کو روتے ہیں ، اسکا مطلب یہی ہے کہ قران پاک کے انکاری ہیں ، کیونکہ پاکستان کے موجودہ حالات ہزار فیصد قران پاک کے عین مطابق ہیں ایسی قوموں کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے جو آجکل ہو رہا ہے ، کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ پاکستان جیسے ملک دوسری قوموں کے لیے ایک مثال کے طور پر وجود میں آتے ہیں تاکہ دوسری قومیں ان کی عبرت سے سبق سیکھ سکیں ، ہمارے بھائی ممالک یعنی بنگلہ دیش ، ملایشیا ، ایران ، یمن اور دوسرے کی ممالک کے سربراہان بارہا یہ جملہ دہرا چکے ہیں " امریکا کو جان لینا چاہیے کہ یہ پاکستان نہیں ہے "

تو پھر رونا ہمارا مقدر ٹہرا اور راجے ہمارے مقتدر ، اور ذلالت ہماری منزل تھوڑی بہت حاصل کر چکے ہیں ، باقی بھی کر لیں گے کیونکہ ہم سب راجے ہیں اور راجے درباروں پر حاضریاں ہی دیا کرتے ہیں، یا پھر مسجدوں میں سجدے ہی کیا کرتے ہیں نہ کہ عمل -