واٹر فلٹریشن پلانٹ

459zaman

Banned
ALLAH IN SE RAZI HO , EMANDAR QIYADAT AUR BE LAUS KHIDMAT JAMAT E ISLAMI
واٹر فلٹریشن پلانٹ
الخدمت نے اختر کالونی میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا
جدید پلانٹ اختر کالونی کے مکینوں کے لیے تحفہ ہے‘ شہر کے ہر علاقے میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانا چاہتے ہیں‘ نعمت اللہ خان
الخدمت شہر کی خدمت کررہی ہے‘ حکومت و انتظامیہ نے پانی کا مسئلہ حل کرنے کی زحمت نہیں کی‘ حافظ نعیم کا تقریب سے خطاب





11067133_919706504742316_95949159486535799_n.jpg


1454766_919706488075651_6859009891793336907_n.jpg

11138110_919706518075648_1570242308320494965_n.jpg

 
Last edited by a moderator:

pakhome

Voter (50+ posts)
اہل کراچی کو سازش کے تحت پانی سمیت دیگر سہو&#1

اہل کراچی کو سازش کے تحت پانی سمیت دیگر سہولیات سے محروم کیا جارہا ہے ۔نعمت اللہ خان


سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت صاف پانی کی فراہمی میں ناکام ہو چکی ہے اور خود حکومتِ پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پورے پاکستان میں صاف پانی میسر نہیں ہے۔اہل کراچی کو ایک سازش کے تحت پانی سمیت بنیادی انسانی ضروریات اور سہولیات سے محروم کیا جا رہا ہے ۔کراچی منی پاکستان اور ملک کو 70فیصد سے زائد ریونیو دینے والا شہر ہے ۔اہل کراچی نے جب بھی جماعت اسلامی پر اعتماد کیا انہیں خوشحالی ،تعمیرو ترقی اورامن و سکون میسر آیا ہے ۔وہ جماعت اسلامی کے تحت اختر کالونی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر انجینئرحافظ نعیم الرحمن، ضلع جنوبی کے امیر حافظ عبد الواحد شیخ ، اختر کالونی کے سابق یوسی ناظم ظہور احمد جدون اور سابق کونسلر غیاث عباسی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری عبد الوہاب ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور زون اختر کالونی کے ناظم عنایت اللہ بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن جمشید ٹاؤن کے سابق صدر یوسف خٹک، سراج خٹک ،عامر کوہارو، اسلم ، ساجد برکت ، خرم ، سید نیاز آغا، مبشر اور تاج نبی نے اپنے ساتھیوں اور برادری سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ نعمت اللہ خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی طرح کراچی بھی صاف پانی کو ترس رہاہے عوام کو چاہیے کہ الیکشن میں اس قیادت کو منتخب کرے جو عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوں ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں پانی کی قلت ایم کیوایم اور پی پی کی پیدا کردہ ہے اگر کے فور منصوبہ پر عمل کر لیا ہوتا توآج کراچی میں پانی کی قلت نہ ہوتی۔کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ نورا کشتی کرکے عوام کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔کراچی کو جان بوجھ کر پیاسا رکھا جا رہا ہے ۔کراچی کے حقوق کے دعوے داروں نے وزراء مشیروں اور سینٹرز ہونے کے باوجود کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا ، اہل کراچی کے مسائل آج بھی جوں کے توں ہیں۔واٹربورڈ میں گھوسٹ ملازمین موجود ہیں ، تنخواہیں واٹر بورڈ سے لیتے ہیں اور کام نائن زیرو پر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ چھین لینے اور ڈیڑھ لاکھ ووٹ لینے سے دہشت گردی کی شناخت کبھی تبدیل نہیں ہوتی ، دہشت گرد کل بھی دہشت گرد تھے اور آج بھی دہشت گرد ہیں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت نے لوگوں کی خدمت کی ہے اور نعمت اللہ خان نے زم
زم پراجیکٹ کے تحت صرف تھر میں 1500سے زائد کنوئیں کھدوائے ہیں۔ہم اسمبلیوں میں موجود نہیں ہیں لیکن شہر کی خدمت اور تعمیر ترقی کرتے رہیں گے۔حافظ عبد الواحد شیخ نے کہا کہ الخدمت کی جانب سے یہ 13واں واٹر فلٹریشن پلانٹ ہے جو اختر کالونی میں لگایا گیا ہے ۔ بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومتوں کا کام ہے لیکن حکومتیں اپنی اس ذمہ داری سے بری الزمہ ہو چکی ہیں اور حال یہ ہے کہ سیکورٹی اداروں کے افسران خود غیر محفوظ ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کی غیر منصفانی تقسیم کے باعث پانی کا بحران پیدا ہوا ہے ۔#




10999652_1122253134467949_4360233113844934264_n.jp  g


11255210_1122476454445617_3615920525749891492_n.jp  g


13390_10153301969358739_2110475432893822350_n.jpg


[video]https://www.facebook.com/jamaat.pk/videos/1122193804473882/?video_source=pages_finch_main_video[/video]