واجبات کی عدم ادائیگی، پی آئی کا طیارہ ملائیشیا میں روک دیا گیا

pia-shehbaz-govt-pak.jpg

قومی فضائی کمپنی کے بوئنگ طیارے کو واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ملائیشیا میں روک لیا گیا،ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور ایئرپورٹ پر روکا گیا۔

بی ایم ایچ رجسٹریشن نمبر کے حامل طیارے کو ایئرپورٹ انتظامیہ نے دوسری بار روکا ہے، طیارہ مقامی عدالت کے احکامات پر 4 ملین ڈالرز واجبات وصولی کے لئے روکا گیا،پی آئی اے کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ملائیشین کمپنی سے لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا گیا تھا، لیز رقم کی عدم ادائیگی پر متعلقہ کمپنی نے واجبات وصولی کیلئے مقامی عدالت حکمنامہ حاصل کیا تھا۔

عدالتی احکامات پر کچھ عرصہ پہلے بھی اس بوئنگ طیارے کی ضبطگی کی کارروائی کوالالمپور ایئرپورٹ پر کی گئی تھی، جس کے بعد سفارتی چینل کے ذریعے واجبات ادائیگی کی یقین دہانی پر طیارے کو روانگی کی اجازت دی گئی تھی۔

ایک بار پھر 4 ملین ڈالرز کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے پرواز پر مشتمل طیارے کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا، پرواز پر پائلٹ، معاون پائلٹ کے علاوہ 10 فضائی میزبان تعینات ہیں،مسافروں کی وطن واپسی کے لئے پی آئی اے نے پی ایچ ایکس رجسٹریشن کا بوئنگ 777 متبادل طیارہ روانہ کیا ہے۔
 
Nice2MU

President (40k+ posts)

اس طرح نہیں ہو سکتا کہ کوئی ملک ان چوزوں کو عدم ادائیگیوں پہ اپنے ملک روک لے۔۔
 
Aristo

Minister (2k+ posts)
اس سے زیادہ شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے کسی بھی ملک کے لیے؟
 
Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
اس طرح نہیں ہو سکتا کہ کوئی ملک ان چوزوں کو عدم ادائیگیوں پہ اپنے ملک روک لے۔۔
Bhai Choor apna sara Kala Paisa lai kar Aglay mulk mai hain

wo kuo rokain gai Choro ko

West ko Haram ka maal nahee chahiya?