مسلم لیگ ن نے عام انخابات سے قبل پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ن لیگ کے پارٹی الیکشن کل بروز جمعہ ہوں گے۔
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کے انتخاب کےلیے انتخابی عمل جمعہ کو سہ پہر ڈھائی بجے پارٹی سیکرٹریٹ میں ہوگا، نواز شریف بدستور پارٹی قائد کے عہدے پر فائز رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو جائیں گے۔مریم نواز انتخابی عمل میں بلا مقابلہ چیف آرگنائز اور سینر نائب صدر منتخب ہوں گی۔
احسن اقبال کے دوبارہ سیکرٹری جنرل کے عہدے پر قائم رہنے کا قوی امکان ہے۔حمزہ شہباز کو بھی پارٹی کا سینیر نائب صدر بنائے جانے کا امکان ہے
ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کو بھی پارٹی عہدے دئیے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ عطاء تارڑ کو بھی اہم ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔۔
شاہد خاقان عباسی کوئی پارٹی عہدہ لیں گے یا نہیں، اسکا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔