ن لیگ کہتی ہے جو ہاتھ حکومت پر ہے وہ انہیں فارغ کرے: انصار عباسی

nawaz-and-ansar-abbasi.jpg


ن لیگ کہتی ہے جو ہاتھ حکومت پر ہے وہ انہیں فارغ کرے، انصار عباسی

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انصار عباسی نے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق نواز شریف ابھی واپس نہیں آ رہے کیونکہ انہیں کچھ یقین دہانیاں درکار ہیں۔ جن کے بغیر وہ واپس نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کہتے ہیں کہ جو ہاتھ حکومت کے اوپر ہے وہی ان کو ہٹائے اور وہ ہاتھ ہمارے سر پر آ جائے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس ہاتھ کے بغیر ان کا حکومت بنا پانا ناممکن ہے۔

جب کہ دوسری جانب پر سینئر صحافی نے مسلم لیگ ن کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مؤقف یہ ہے کہ یہ ہاتھ حکومت کے سر سے اٹھ جائے اور مڈٹرم فری اینڈ فیئر الیکشن کرائے بعد میں بےشک ہمارے ساتھ یہ ہاتھ رہے یا نہ رہے۔


انصار عباسی نےکہا کہ ن لیگ کا ماننا ہے کہ جو ہاتھ حکومت پر ہے وہ ان کو فارغ کرے۔پھر بے شک وہ ہاتھ ان کے سر پر نہ بھی ہو کیونکہ ان کو لگتا ہے کہ وہ اس ہاتھ کی مدد کے بغیر الیکشن جیت سکتے ہیں مگر اس کا فیصلہ تو آنے والے وقت میں ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تو دعویٰ کرتی ہےکہ وہ ہاتھ ابھی ہمارے ساتھ ہی ہے مگر مجھے نہیں پتہ کہ وہ ہاتھ پہلے کی طرح ان کے ساتھ ہے یا نہیں۔

سینئر صحافی نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس ہاتھ کی ہماری سیاست یا کسی بھی معاملے میں اس طرح مداخلت نہیں ہونی چاہیے پھر وہ پارٹی چاہے مسلم لیگ ن ہو پیپلزپارٹی، تحریک انصاف یا کوئی اور بھی ہو۔
 
Last edited by a moderator:

ranaji

President (40k+ posts)
نواز شریف بٹ کو آج کل انقلاب آنے کا شدت سے انتظار ہے امرتسری رام گلی کے چکلے والے کی پیدائش نے انقلاب لانے کے لئے
Dulcolax
سمیت بہت سے
Laxative
استعمال کئے ہیں مگر نواز شریف کو انقلاب پھر بھی نہیں آیا اب اسکا انیما دینے کی ضرورت