ن لیگ کا مفتاح اسماعیل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،ذرائع

5mitahkaaarwaaa.jpg

مسلم لیگ ن نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف پارٹی لائن کی خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

خبررساں ادارے اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں ہونے والے اہم پارٹی اجلاس میں مفتاح اسماعیل کی جانب سے پارٹی پالیسیوں کے خلاف حالیہ بیانات کا معاملہ زیر غور آیا جس کے بعد پارٹی قیادت نے مفتاح اسماعیل کو پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1617137774725070849
رپورٹ کے مطابق ن لیگ کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل ن لیگ کا حصہ تھے ہی نہیں بلکہ شاہد خاقان عباسی کے وزیراعظم بننے کے بعد اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مفتاح اسماعیل کی سفارش کی تھی جس پر انہیں وزیر خزانہ بنایا گیا تھا، ن لیگ کی قیادت انہیں جنرل ر قمر جاوید باجوہ کے زیر اثر سمجھتی ہے۔

ن لیگ کے لندن میں ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پارٹی کے اندر اعتراضات کا معاملہ بھی زیر غور آیا،ن لیگی قیادت نے شاہد خاقان عباسی کے شکووں کو جائز قرار ڈیتے ہوئے ان تحفظات کو دور کرنے کا اعادہ کیا ہے۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
کونسا پارٹی لائین کے خلاف بیان کھوتی کا بچہ اسے جوکر کہہ رہا ہے اور یہ کھوتی کے بچے کو کھوتی کا بچہ بھی نہ کہے یہ کیسی پالیسی ہے
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
مفتاح اسٹیبلشمنٹ کا بندہ تھا
وہ بے حس تھے نون لیگ مجبور تھی​
 

Glock

Senator (1k+ posts)
So you're confirming to be phitoos/tatoos, that you accepted Bajwa's recommendation?

Failed attempt to be build narratives.. Keep trying.