ن لیگ نے پی ڈی ایم جماعتوں سے دوبارہ رابطے کا فیصلہ کرلیا

Beta-16.jpg


پاکستان مسلم لیگ نواز کی قیاد ت نے انتخابات سے قبل سابق حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں اور پیپلزپارٹی سے رابطے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاتی امراء میں مسلم لیگ نواز کے سربراہی خاندان کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں میاں نواز شریف، میاں شہبا ز شریف، مریم نواز ، حمزہ شہباز کے علاوہ اسحاق ڈار شریک ہوئے، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آنے والے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں اور پیپلزپارٹی سے رابطے کی تجویز دی جس کے بعد اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگلے دو روز میں میاں نواز شریف خود مولانا فضل الرحمان، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو ، عطاء اللہ مینگل سمیت دیگر پارٹی قائدین سے ٹیلی فونک رابطہ کریں گے، اور پی ڈی ایم قیادت کا شکریہ ادا کریں گے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ن لیگ انتخابات سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی سے محاذ آرائی کی پالیسی اختیار نہیں کرے گی، اس حوالے سے پارٹی رہنماؤں کو نواز شریف کی واپسی اور پیپلزپارٹی کی لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے تحفظات پر سیاسی محاذ آرائی سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ میاں نواز شریف سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے سے پہلے اپنے قانونی معاملات پر فوکس کریں گے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

جلسے کے بعد اوقات جو نظر آ گئی اپنی
ویسے یہ خاکیوں کا پلان ہو گا، سب کے منہ میں ہڈی ڈال کر رکھو