ن لیگ نے تحریک انصاف دستاویز مسترد کر دیں

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
پاناما کیس، ن لیگ نے تحریک انصاف کی نئی دستاویزات بھی مسترد کر دیں

Panama-Papers.jpg


مسلم لیگ ن کے رہنما کہتے ہیں ثابت ہو گیا پی ٹی آئی کے پاس پندرہ نومبر سے پہلے کچھ بھی نہیں تھا۔ عمران خان بتائیں انہوں نے اپنی آف شور کمپنی کیوں چھپائی۔ اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک بار پھر تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا ہم بھی عمران خان کی تلاشی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کپتان کہتے ہیں ان کے پاس زبردست مواد ہے تو کیا 15 نومبر تک پی ٹی آئی کے پاس پیش کرنے کیلئے کوئی ثبوت نہیں تھا؟۔ مواد اب لائے ہیں تو پہلے کیا لائے تھے۔

تحریک انصاف نے حامد خان کو ثبوت دیئے بغیر مقدمے میں دھکیل دیا اور جب انہوں نے پاناما کیس سے دستبرداری کا فیصلہ کیا تو پی ٹی آئی والے تمام ان کے پیچھے پڑ گئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے والے فنانشل کرپشن میں ملوث ہیں تو کیا یہ کرپشن نہیں ہے؟۔ اب کتپان جہانگیر ترین سے پوچھیں آف شور کمپنی گوشوارے میں کیوں نہیں دکھائی؟ وہ مثالیں تو خلفائے راشدین کی دیتے ہیں۔ جہانگیر ترین نے وزیر ہوتے ہوئے انسائیڈ ٹریڈنگ کی۔ محمد زبیر نے کہا پاکستان میں پہلی آف شور کمپنی عمران خان نے بنائی اور اپنا فلیٹ بھی ظاہر نہیں کیا۔ فلیٹ کیلئے آف شور کمپنی بنائی تو ٹیکس گوشواروں میں کیوں ظاہر نہیں کی؟۔ اتنے پارسا بنتے ہیں آپ نے بھی تو غیر قانونی طریقے سے پیسہ باہر بھیجا۔

عمران صاحب، جہانگیر صاحب آپ بھی تو جواب دیں۔ تحریک انصاف عدالت سے تاریخ پر تاریخ مانگ رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا عمران خان نے رائے ونڈ جا کر تھیٹر لگایا اور پی ٹی آئی والے کہتے تھے وزیراعظم رنگے ہاتھوں پکڑے گئے لیکن آج تک ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ جس کتاب کو بطور ثبوت پیش کیا گیا اس میں گجریلا اور لسی بنانے کی ترکیبیں تھیں۔ انہوں نے کہا جہانگیر ترین کے کک "حاجی خان" نے 37 ملین کی گیم کھیلی ہے۔ جہانگیر ترین صاحب وہ کُک تو سامنے لائیں جن کے نام پر پیسہ ہے۔

Source
 
Last edited by a moderator:

Nice2MU

President (40k+ posts)
نونیوں کے مُسترد کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ کیا پی ٹی آئی نے کاغذات نونیوں کو جمع کروائے ہیں؟
 

mohibbewatan

Senator (1k+ posts)
PMLN rejection of evidence has same value as letter of Qatari prince :))

Almost all top independent (+ non PMLN) lawyers and judges have said the same thing that it's PMLN that needs to provide proofs and Qatari letter is yet to be discussed. Also yet to be discussed is Al Taufik case and Qazi family links as well as inconsistent statements whether in the shape of docs/pics or videos (pakora wala judge is not final authority).

As for Imran's company which was formed during his cricket days, any educated person with tiny bit of knowledge of international rules will blast their argument.

Abhi tou ruswayi ki party shuru hui hai darbaari bhai log :)