ن لیگ نے "ادارے نہیں شخصیات نشانہ" کی حکمت عملی اپنالی

nawazi1h1h21.jpg


مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کیلئے "ادارے نہیں شخصیات نشانہ " کی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے ملک کی معاشی و سیاسی تباہی کی ذمہ داری سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور پانامہ جے آئی ٹی پر ڈالنے کامنصوبہ بنالیا ہے۔

ن لیگ کی مقامی قیادت نے لندن میں کیے گئے فیصلوں کے تحت میدان میں اترنا شروع کردیا ہے، ایک طرف پارٹی کی سینئر نائب صدر مریم نوازشریف نے لاہور میں ایک تقریر کے دوران سپریم کورٹ کے سابق و موجودہ ججز کو نشانہ بنایا تو ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے سیاسی لوگوں کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کے لوگوں کو بھی کٹہرے میں لانے کی باتیں کیں۔

مریم نواز شریف نے اپنی تقریر میں کہا کہ چار پانچ کے ایک گروہ نےنواز شریف کو باہر نکالا ، قوم اقامہ بینچ کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

دوسری جانب میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت گرانے والے کرداروں کا احتساب ضروری ہے،7201 کے کرداروں کا بھی احتساب ہونا چاہیے ورنہ سویلینز خود ایسا کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ نجی ٹی وی چینل نے لندن میں ن لیگ کے بڑوں کے اجلاس کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ن لیگ انتخابی مہم کے دوران ریاستی اداروں کے بجائے اہم شخصیات کونشانہ بناتے ہوئے ملکی معاشی بربادی کی ذمہ داری ان شخصیات پر ڈالی جائے گی اور اس بیانیے کو عوام میں پھیلانے کیلئے خفیہ آڈیوزبھی سامنے لائی جائیں گی۔
 

Gul Sher Malik

MPA (400+ posts)
Public Trial in Court # 1 of Judge Qazi Issa, broadcast live on PTV, of General Faiz is the minimum to punish those accountable for the creation of this frankestien monster.
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
Jin personalities KO nishanaa bnana ha woi Tu iss Moto KO govt ma ly KR atti rahin......sannp ki aulad
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
احتساب اب ایسا مکہ ہے جو لڑائ کے بعد یاد آیا ۔جب باجوہ سے کو ایکسٹینشن دی اور اس سے ڈیل لی باہر جانے کی تب احتساب پہلے کرنا تھا ۔اور ججوں کے خلاف مقدمے درج کرواتے تو لگ پتہ جاتا جو انہوں نے فیصلے میں نہیں لکھا جو جو ڈاکومنٹس انہوں نے دیکھے وہ سب کھول کر نورے کو ننگا کر دیں گے۔اور احتساب تو فایز عیسی کا بھی ہو گا جس کا حساب ابھی اس نے دیا نہیں ججوں نے حکم دے کر اس کی تفتیش بند کرائ اور ثبوت دیکھ کر بھی کہہ دیا ہم نے نہیں دیکھا اس مسیحا سے حساب کروایں گے ان ججوں کا جن کا نورے کو تب ڈھونڈھے سے کوئ سکینڈل نہ ملا تھا اور پھر ان کے بچوں کو دھمکیوں پر اتر آئے تھے اور حملوں پر ۔اور خود بھگوڑا بھاگ نکلا تھا مشرف کے احتساب اور مریم نواز کی بے بسی آ ڈیو لیکس میں پوری عوام نے سنی۔ان کے گدھوں جیسے بیانئے
آخ تھو
 
Sponsored Link