
پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتارنہ کیا جائے کیونکہ یہ ن لیگ میں شامل ہوچکے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر کا مبینہ خط سوشل میڈیا پر وائرل
مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے اور وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر عبدالغفار ڈوگر کا ایک مبینہ خط سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ تحریک انصاف کے فلاں فلاں کارکن اپنی جماعت چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔
ان پی ٹی آئی کارکنوں میں ملک اشفاق راں، ملک مشتاق راں، ساجدحسین، شوکت حسین، بلال اکرم، شمس الحق شامل ہیں۔

مبینہ خط کے مطابق عبدالغفار ڈوگر کا کہنا ہے کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ حامل ھذا پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں جاچکے ہیں لٰہذا انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔