ن لیگ رے۔۔۔تیری کون سی کل سیدھی؟؟؟

waqas_x

Voter (50+ posts)
ن لیگ رے۔۔۔تیری کون سی کل سیدھی؟؟؟



05 ستمبر 2012 (20:29)


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن میں پیپلز پارٹی سے مذاکرات کے بارے میں کوئی واضح پالیسی سامنے نہیں آسکی بلکہ ہر لیڈ ر اپنی مرضی کے مطابق اظہار خیال آرہاہے،ن لیگ کے اہم رہنماءاسحاق ڈار کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی سے کسی بھی وقت با ت چیت ہوسکتی ہے تو انکی نفی کرتے ہوئے چو ہدری نثار علی خان حکومت کے ڈائیلاگ میں شریک نہیں ہونگے۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ بات چیت ہوسکتی ہے اس میں کوئی حرج نہیں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں اسحاق ڈار نے کہا کہ انہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے ملاقات کے لئے ابھی تک آگاہ نہیں کیا گیاتاہم ملاقات میں کوئی حرج نہیں۔ان کی جماعت تمام معاملات پر کھلے ذہن کے ساتھ بات چیت کرے گی تاہم دیکھنا یہ ہوگا کہ پیپلز پارٹی والے ملاقات میں کہتے کیا ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءاور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہا ہے کہ ہم کسی باضابطہ ڈائیلاگ میں حکومت کےساتھ شامل نہیں ہوں گے جبکہ حکومت اپنی ساکھ کھو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد نگران حکومت سے متعلق مشاورت کی ضرورت نہیں۔ چودھری نثار نے بتایا کہ نگران حکومت سے متعلق تحریک انصاف سے بھی مشاورت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادانہ، صاف شفاف انتخابات سے پہلے موجودہ حکومت گھر جا چکی ہو گی۔
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Zardari is their cousin..... what is the problem...

They both will not go against each other....Daku bhai hen aakhir...
 

Zulfi Khan

Chief Minister (5k+ posts)
@All the PTI supporters, PML(N) has been enjoying double
benefits of the ruling party and as an opposition party.PML(N)
defamed PPP and got all benefits from PPP by its Noora Kushti.

PTI must be very careful of all these cunning paties because
they will not let Imran Khan win elections easily.

Geo Imran Khan! Geo Syed Munawar Hassan! Geo PTI+JI!