ن لیگ اور پی پی کو فارن فنڈڈ پارٹیاں ڈکلیئر کیا جائے، پی ٹی آئی کی درخواست دائر

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
اسد عمر کی جانب سے مسلم لیگ ن جبکہ شریں مزاری کی جانب سے پیپلزپارٹی کو فارن فنڈنگ پارٹیاں قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔


اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو فارن فنڈنگ پارٹیاں قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔


سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی جانب سے مسلم لیگ ن جبکہ شریں مزاری کی جانب سے پیپلزپارٹی کو فارن فنڈنگ پارٹیاں قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو دونوں جماعتوں کے فنڈز کی تحقیقات اور انتخابی نشان واپس لینے کا حکم دیا جائے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے غیر ملکی اور ممنوعہ ذرائع سے فنڈز حاصل کئے، الیکشن کمیشن میں فنڈز کی تفصیلات جنرل سیکرٹریوں نے جمع کرائیں۔


درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف نے ن لیگ کو 10 کروڑ روپے کے فنڈز دیئے جس میں سے 4 کروڑ واپس لے لیے گئے، ن لیگ کی الیکشن کمیشن میں جمع تفصیلات میں ان فنڈز کا ذکر نہیں، دوسری درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے امریکا میں فارن فنڈنگ کیلئے نجی کمپنیوں سے معاہدے کر رکھے ہیں، درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ پیپلزپارٹی نے پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے بھی فنڈز لیے ہے، دونوں جماعتوں کو فارن فنڈنگ لینے پر فارن فنڈڈ پارٹیاں ڈیکلیئر کیا جائے۔۔

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/404960
 

Haristotle

Minister (2k+ posts)
محترم اگر سہی آڈٹ ہو جائے تو پاکستان کی ایک بھی پارٹی اور ایک بھی سیاستدان الیکشن لڑنے کا اہل نہ رھے ، فارن فنڈ نگ کا جو گڑھا نون لیگ نے تحریک کے لئے کھودا تھا اس میں خود گرے گی
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Re: ایک تیر سے دو شکار: پاکستان ت*ریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو ایسابڑا جھٹکا دے دیا کہ سنبھلنا مشکل ہو گیا

Good to expose hypocirsy of Election Commission of Parado. PTI submitted certified account details and funds in 2012-13 which were approved by ECP, later on instructions of Goon league & Noora Parado commission created an issue to defame PTI in media. PTI collects funds from overseas Pakistans in form of annual membership fee but Parado commission have no shame by saying that those are foreign funds and should not be collected.
 

Back
Top