پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں، کبھی گھومنے پھرنے کی تصاویر تو کبھی اپنے نے لکس کے ساتھ دلچسپ تبصرے کیے،
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نیمل خاور نے سرجری کروائی ہے،نیمل خاور کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداح ان کے چہرے کے خدوخال میں نمایاں تبدیلی اور فرق دیکھ کر حیران رہ گئے جب کہ ٹوئٹر پر اداکارہ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگیں۔
وائرل تصاویر پر نیمل خاور خان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ناک کی سرجری کروائی،ایک صارف نے توتصاویر دیکھ یہ کہا کہ انہیں نیمل خاور کے بجائے نعم البدل کہنا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1669770511222448131
صارفین نے کہا اداکارہ نے ناک کی غیر ضروری سرجری کروا کر اپنی قدرتی خوبصورتی کو خراب کر دیا ہے، مداحوں نے اداکارہ کی حوصلہ افزائی بھی کی اور انہیں منفی باتوں کو نظر انداز کرنے کا مشورہ دیا جب کہ اداکارہ کی جانب سے اس معاملے پر لب کشائی بھی کی گئی۔
ایک صارف نے کہا آپ خوبصورت ہیں، ان منفی باتوں سے خود کو افسردہ مت کیجیے گا، آپ قدرت کے ان نظاروں کے ساتھ خوبصورت نظر آرہی ہیں،آپ اب بھی ویسی ہی ہیں، ہمیشہ پراعتماد اور مضبوط رہیں،اس تبصرے کے جواب میں نیمل خاور نے مداح کا شکریہ ادا کیا اور کہا ’میری خواہش ہے کہ کاش آپ کی طرح اور بھی لوگ سوشل میڈیا پر مہربان رویہ اختیار کرتے۔
آیت نامی ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ نے اداکارہ کی تصاویر کا کولاج شیئر کیا اور الزام عائد کیا کہ نیمل نے اپنی خوبصورتی تباہ کردی، ساتھ ہی صارف نے افسوس کا اظہار بھی کیا،ایک اور صارف نے نیمل سے سوال کیا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا؟
https://twitter.com/x/status/1669815587675992065
ایک اور صارف نے لکھا نیمل کو اب 'نعم البدل' پکارنا چاہیے،کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ یہ سرجری حمزہ کی بہن فضیلہ عباسی نے کی ہے جو کہ ایک کاسمیٹک سرجن ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1669991692005408769
متعدد صارفین نے نیمل خاور کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ مداحوں نے یہ اداکارہ کا نجی معاملہ قرار دیا۔
شاہزیب ملک نامی مداح نے کہا 'نیمل سرجری کے بعد کیسی نظر آرہی ہیں اور وہ سرجری سے قبل کیسی دکھتی تھیں یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے، کسی کے جسم پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1669815587675992065
گزشتہ شب ایک کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جس پر صارفین نے کڑی تنقید کی، ناقدین کے تبصروں کے بیچ کچھ مداح ایسے بھی تھے جنہوں نے نیمل کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں منفی باتوں کو نظر انداز کرنے کا مشورہ دیا جب کہ اداکارہ کی جانب سے اس معاملے پر لب کشائی بھی کی گئی۔
اس تبصرے کے جواب میں نیمل خاور نے مداح کا شکریہ ادا کیا اور کہا 'میری خواہش ہے کہ کاش آپ کی طرح اور بھی لوگ سوشل میڈیا پر مہربان رویہ اختیار کرتے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/naimalaaha.jpg