نیدرلینڈز:تعلیمی نصاب میں زرداری کی مبینہ کرپشن'مسٹر ٹین پرسنٹ 'مضمون شامل؟

Asif-Ali-Zardari-featured-in-a-Netherlands-school-book.jpg


فیکٹ چیک، سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک تصویر میں پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی مبینہ کرپشن سے متعلق نیدرلینڈز کی نصابی کتاب کا ایک مضمون دکھایا گیا ہے،سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ آیا یہ تصویر حقیقت میں مستند ہےبھی یانہیں؟یہ تصویر اصلی ہے۔ نصاب میں یہ مضمون بھی موجود ہے۔

5 اپریل کو ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ’نیدرلینڈز میں اسکول کے بچوں کو آصف زرداری کی کرپشن کا مضمون پڑھایا جا رہا ہے۔ مسٹر ٹین پرسنٹ کیلئے بدعنوانی کے اسباق کے طور پر ڈچ کتابوں میں شامل کیا جانا کتنا شرمناک لمحہ ہے۔

اس ٹوئٹ میں ایک درسی کتاب کے مضمون کی تصویر اس عنوان کے ساتھ پوسٹ کی گئی تھی کہ سابق پاکستانی صدر مسٹر ٹین پرسنٹ کرپشن کے الزام میں گرفتار، اس سرخی کے نیچے پاکستان کے سابق صدر زرداری کی تصویر ہے۔

https://twitter.com/x/status/1643347362960613377
اس ٹوئٹ کو اب تک 29200مرتبہ دیکھا گیا جبکہ 433 مرتبہ لائک اور 337 مرتبہ ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔

اسی طرح کا دعویٰ ایک اور تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ نے اپنی ٹوئٹ میں اس عنوان کے ساتھ کیا کہ مسٹر ٹین پرسنٹ زرداری نے ڈچ سکول کی کتابوں میں جگہ بنا لی، کرپشن کے اسباق، پیپلز پارٹی کے لیے قابل فخر لمحہ۔

https://twitter.com/x/status/1643469363427565568
نیدرلینڈز کی وزارت تعلیم، ثقافت اور سائنس نے جیو فیکٹ چیک کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آن لائن گردش کرنے والی تصویر درحقیقت ملک میں چار سالہ سیکنڈری ووکیشنل ایجوکیشن پروگرام کی نصابی کتاب سے ہے۔

وزارت تعلیم کے ترجمان نے کہا کہ یہ باب چار سالہ پروگرام میں داخلہ لینے والے 16 سالہ طلبہ کیلئے پرانی اسکول کی نصابی کتاب سے ہے۔ نصابی کتاب میں سابق پاکستانی صدر پر کلاس ڈسکشن کے لیے ایک خبر شائع کی گئی تھی۔

انہوں نے واٹس ایپ کے ذریعے جیو فیکٹ چیک کو بتایا کہ ’یہ ایک پرانی درسی کتاب ہے، جو اس وقت کی ایک خبر کا حوالہ دیتی ہے،کلاس رومز میں ہر طرح کی خبروں پر بات کرنا بہت عام بات ہے، خاص طور پر شہریت اور سماجی علوم جیسے مضامین میں، جس کی طرف یہ کتاب اشارہ کرتی ہے“۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ نیدرلینڈز میں کتابوں کے مواد کی ذمہ دار ڈچ حکومت نہیں بلکہ اسکولز کی کتابوں کے پبلشرز ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس خاص کتاب کے پبلشر نے وزارت کو مطلع کیا ہے کہ نصابی کتاب کے نئے ایڈیشن کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے جو اگلے برس شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر مضامین پرانے ہیں یا موجودہ حقائق کو ظاہر نہیں کرتے ہیں تو انہیں تبدیل کر دیا جائے گا۔

مضمون کے گوگل ترجمہ کے مطابق اس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر زرداری کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر اور ان کی بہن پر منی لانڈرنگ کا شبہ ہے۔

اس مضمون میں مزید یہ کہا گیا ہے کہ زرداری نے جیل میں وقت گزارا ہے اور سرکاری ٹھیکوں پر وصول کی جانے والی ادائیگیوں کی وجہ سے انہیں مسٹر ٹین پرسنٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

مضمون میں آصف علی زرداری کے علاوہ پاکستان کے تین بارکے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

اس آرٹیکل میں مزیدلکھا گیاہےکہ”زرداری واحد سابق حکومتی رہنما نہیں ہیں جنہیں سزا سنائی گئی ہے، وزیراعظم نواز شریف کو 2017 میں معزول کیا گیا تھا، گزشتہ سال انہیں کرپشن کے الزام میں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی“
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

قاضی فائز عیسیٰ کو یہ کتاب دیکھ کر فوت ہونے کی تیاری کرنی چاہیے . فوری طور پر سپریم کورٹ رجسٹرار کو اپنے آخری کھانے کی چوائس بتا دیں
 

Nazimshah

Senator (1k+ posts)
The country worst economic condition is not enough to confirm that this country is in the hands of wrong people? The funny part is these corrupt tola been regularly going for Umrah and Hujj to dodge Pakistanis not for forgiveness.
 
Last edited:

ranaji

President (40k+ posts)
یہ حرام زادہ ڈاکو زلیلُداری نطفہ حرام جب یہاں آیا تھا اور پرائمُ منسٹر سے ہاتھ ملایا تھا تو اخباروں میں خبر آئی تھی کہ پرائم منسٹر نے اس مسٹر ٹین پرسنٹ سے ہاتھ ملایا ہے اس لئے پرائم منسٹر کو اپنئ انگلیاں گن لینی چاہیں یہ حرام زادہ ڈاکو اس وقت صدر پاکستان تھا ُاور اس کی کسی کتے والی ہوتی تھی ہر اخبار میں
 

Champion 01

Chief Minister (5k+ posts)
ان تمام حقیقتوں کے باوجود زرداری ، نواز شہباز وغیرہ پاکستان کے لیڈر ہیں۔ تف ہے ان کو لیڈر ماننے والوں پر۔
 

Amatuka

MPA (400+ posts)
Wah Kia baat hae. He will be remembered as Mr. 10%. NS will be remembered as penthouse pirate. Kia naam kamala hae, bhai wah.