نیب کی جانب سے وفاقی وزیر پرویز خٹک کو بڑا ریلیف مل گیا

4pervaiznab.jpg

مالم جبہ اسکینڈل میں نامزد سابق وزیراعلیٰ کے پی اور موجودہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف نیب نے انکوائری روک دی۔ احتساب عدالت نے بھی وفاقی وزیر کے خلاف انکوائری روکنے کی نیب کی درخواست منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیر پرویزخٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع کی تھی۔ نیب نے احتساب عدالت سے پرویز خٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری روکنے کے لئے درخواست دی، احتساب عدالت نے انکوائری روکنے کے حوالے سے نیب کی درخواست منظور کرلی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1456534247070703626
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں مالم جبہ کی 275 ایکڑ سرکاری زمین 33 سال کی لیز پر دی گئی تھی جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آئی تھیں۔