نیب کا گمنام درخواست پر اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی نا کرنے کا فیصلہ

9nabkabrafailskdlldj.png

قومی احتساب بیورو(نیب) نے گمنام درخواست پر اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی نا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعلان ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کے دوران کیا ، اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ بھی شریک تھے، ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین نیب نے گورنر پنجاب کو احتساب سہولت سیل(اے ایف سی) کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ احتساب سہولت سیل میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی نا ہی کسی کی عزت نفس مجروح ہوگی۔


اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین نیب نے کہا کہ اگر کسی بھی معزز رکن اسمبلی کے خلاف کوئی شکایت درج کروائی جاتی تو اس درخواست کو پہلے احتساب سہولت سیل میں اسکروٹنی کیلئے ریفر کیا جائے گا، یہ سیل ان شکایات پر سکروٹنی کرنے گا، ابتدائی تحقیقات کے بعد شکایت کو اسپیکر کے ذریعے نیب کو واپس ارسال کی جائے گی، نیب خود کسی بھی رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف موصول ہونے والے شکایت پر ڈائریکٹ ڈیل نہیں کرے گا۔

ملاقات کے دوران ڈپٹی چیئرمین نیب نے کہا کہ غلط اور بے بنیاد درخواست یا شکایت درج کروانے والے درخواست دہندہ کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائے گی، نیب آئندہ کبھی کسی بھی رکن اسمبلی کے خلاف گمنام اور جعلی ناموں سے دائر شکایات پر کارروائی نہیں کرے گا۔