نیب چیئرمین کے کیس میں حکومت کیا کرے

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


اپوزیشن کی دونوں بڑی پارٹیوں کی جانب سے نیب چیئرمین کی ذات سے جُڑے اِس گھمبیر معاملے میں سچائی تک پہنچنے کے لئے تواتر سے کمیشن بنانے کا پُر زور مطالبہ ہو رہا ہے . حکومت کو اپوزیشن کے احترام میں اُنکا یہ مطالبہ فوری تسلیم کرتے ہوۓ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مسٹر جسٹس گلزار احمد صاحب کی سربراہی میں ایک جوڈیشیل کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دینا چاہئے اور شفافیت کے لیے اِس کمیشن کے قیام کو کمیشن کی ٹرمز آف ریفرینس سے مشروط کر دینا چاہئیے کہ سچائی کی تہہ تک پہنچنے کے لئے جوڈیشیل کمیشن کی تمام تحقیقات لائی ڈیٹیکٹر کی مدد سے پی ٹی وی پر لائیو پاکستانی عوام کے سامنے ہوں گی اور چارمشکُوک افراد کو اِسمیں لازماً پیش ہونا ہو گا تاکہ پاکستانی عوام جو اِس مُلک کے اصلی وارث ہیں اُن کے سامنے سچ اور صرف سچ آ سکے اور وہ موجودہ دوچار کرب کی کیفیت سے جلد از جلد باہر آ سکیں

چار افراد مندرجہ ذیل ہونگے

١ - جسٹس جاوید اقبال

٢ - الزام عائد کرنے والی خاتون

٣ - نواز شریف

٤ - آصف زرداری


اَوّل الذّکر کو اپنی بیگناہی ثابت کرنا ہو گی

دوئم کو ثابت کرنا ہو گا کہ اُسکے ساتھ ظلم ہوا اور قوم پر یہ کرائسِس مُسلّط کرنے کے پیچھے کوئی خفیہ ہاتھ نہیں

اور سوئم اور چہارم کو ثابت کرنا ہو گا کہ قوم پر یہ کرائسِس مُسلّط کرنے کی سازش کے پیچھے وہ نہیں

دو گھنٹے کی تحقیقات میں ہی سچ سامنے آ جائے گا اور قوم کامیابی سے اِس ہیجانی کیفیت سے فوراً باہر نکل آ ئے گی

اِس سَمری تحقیات میں جو بھی مُجرم ثابت ہو اُس کو عزت و آبرو کے ساتھ لِتّر پؤلے کے لئیے تھانہ ٹِبّی لاہور کے ایس ایچ او کے حوالے کر دیا جائے تا کہ وہ اپنے چھ پرہیز گار سپاہیوں کی محنتی ٹیم کے ہمراہ رمضان کے اِس آخری عشرے میں ٹی وی کیمروں کے سامنے اپنے جُملہ مَنصبی فرائض سے عہدہ بَرا ہو کر ثواب دارین حاصل کر سکیں
 
Last edited by a moderator:

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
پہلے تو یہ پوچھنا چاہیے کہ کیا کوئی نامحرم عورت چیئرمین نیب کے آفس میں تنہا اور اکیلی جا سکتی ہے یا نہیں ؟یعنی کیا چیئرمین نیب نے اپنے آفس میں خلوت کا انتظام کیا ہوا ہے ؟
.
اگر جا سکتی ہے تو چیئرمین نیب اور اس عورت دونوں کا کریکٹر ڈھیلا ہے
.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اسی لیے لائی ڈیٹیکٹر کے ذریعے تحقیقات کا نقطہ پیش کیا ہے

ہر کسی کا جھوٹ سامنے آ جائیگا
 

ARSHAD2011

Minister (2k+ posts)


اپوزیشن کی دونوں بڑی پارٹیوں کی جانب سے نیب چیئرمین کی ذات سے جُڑے اِس گھمبیر معاملے میں سچائی تک پہنچنے کے لئے تواتر سے کمیشن بنانے کا پُر زور مطالبہ ہو رہا ہے . حکومت کو اپوزیشن کے احترام میں اُنکا یہ مطالبہ فوری تسلیم کرتے ہوۓ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مسٹر جسٹس گلزار احمد صاحب کی سربراہی میں ایک جوڈیشیل کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دینا چاہئے اور شفافیت کے لیے اِس کمیشن کے قیام کو کمیشن کی ٹرمز آف ریفرینس سے مشروط کر دینا چاہئیے کہ سچائی کی تہہ تک پہنچنے کے لئے جوڈیشیل کمیشن کی تمام تحقیقات لائی ڈیٹیکٹر کی مدد سے پی ٹی وی پر لائیو پاکستانی عوام کے سامنے ہوں گی اور چارمشکُوک افراد کو اِسمیں لازماً پیش ہونا ہو گا تاکہ پاکستانی عوام جو اِس مُلک کے اصلی وارث ہیں اُن کے سامنے سچ اور صرف سچ آ سکے اور وہ موجودہ دوچار کرب کی کیفیت سے جلد از جلد باہر آ سکیں

چار افراد مندرجہ ذیل ہونگے

١ - جسٹس جاوید اقبال

٢ - الزام عائد کرنے والی خاتون

٣ - نواز شریف

٤ - آصف زرداری


اَوّل الذّکر کو اپنی بیگناہی ثابت کرنا ہو گی

دوئم کو ثابت کرنا ہو گا کہ اُسکے ساتھ ظلم ہوا اور قوم پر یہ کرائسِس مُسلّط کرنے کے پیچھے کوئی خفیہ ہاتھ نہیں

اور سوئم اور چہارم کو ثابت کرنا ہو گا کہ قوم پر یہ کرائسِس مُسلّط کرنے کی سازش کے پیچھے وہ نہیں

دو گھنٹے کی تحقیقات میں ہی سچ سامنے آ جائے گا اور قوم کامیابی سے اِس ہیجانی کیفیت سے فوراً باہر نکل آ ئے گی

اِس سَمری تحقیات میں جو بھی مُجرم ثابت ہو اُس کو عزت و آبرو کے ساتھ لِتّر پؤلے کے لئیے تھانہ ٹِبّی لاہور کے ایس ایچ او کے حوالے کر دیا جائے تا کہ وہ اپنے چھ پرہیز گار سپاہیوں کی محنتی ٹیم کے ہمراہ رمضان کے اِس آخری عشرے میں ٹی وی کیمروں کے سامنے اپنے جُملہ مَنصبی فرائض سے عہدہ بَرا ہو کر ثواب دارین حاصل کر سکیں

What about govt, he also put blame that govt also pressurize him. Such video cannot be Air with out permission of powerful institutions..
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
مسئلہ جو اس وقت درپیش ہے وہ یہ کہ کیا چئیرمین نیب کے ڈھیلے کیریکٹر کی وجہ سے اب تک ہوئی نیب کی تمام تفتیش ردّی کی ٹوکری میں پھینکی جائیں گی یا سلسلہ وہیں سے جوڑا جائے گا؟ اور پھر یہ کہ اگر سلسلہ وہیں سے جوڑا گیا تو عوام کی نظر میں ایسے گواہوں اور شواہدات کی روشنی میں کی گئی تحقیقات کیا معنی اور وزن رکھیں گے؟ کیا آج سے بیس برس بعد کی تاریخ نواز لوہار اور زرداری ٹکٹ فروش کو بھی بھٹّو کی طرح مظلوم ظاہر کرے گی؟

میرا خیال ہے کہ اس مسئلے کا حل کچھ ایسا ہونا چاہیئے کہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔

سب سے پہلے نیب کے کیسز جن میں نواز شریف، شہباز شریف اور ذرداری بذات خود شامل ہیں، ان کیسز کو از سر نو کھولنا چاہیئے اور دیکھنا چاہیئے کہ کہاں کہاں کوئی گھپلا ہوا ہے؟

دوسری طرف فوج کو پریشر ڈالنا چاہیئے کہ چئیرمین نیب گھر کی راہ عزّت و احترام سے لے لیں، ااستعفیٰ کوئی گالی نہیں۔ وہ اپنا کیس بعد میں لڑتے رہیں اور ہتک عزّت کے دعوے کرتے رہیں۔

ادھر اپوزیشن جو اپنے ہاتھ میں نیب کے نئے چئیرمین کی سلیکشن کی آدھی چابی لیئے بیٹھی ہے، اسے یہ عندیہ دے دیا جائے کہ نیب کے چئیرمین کے جانے سے کچھ نہیں ہوتا۔ احتساب کا عمل چلتا رہے گا اور ڈپٹی چئیرمین نیب بھی کچھ نہ کچھ کرجائے گا۔ اگر پھر بھی کوئی قانونی ہچ رہ جاتی ہے، تو اس مرتبہ نیب کی کاروائی کو کم از کم لائیو عوام کو دکھانا چاہیئے تا کہ عوام خود فیصلہ کر سکے کہ یہ کیوں نیب کے چئیرمین کے پیچھے پڑے، اسے متنازع کروایا، اور پھر نئے چئیرمین کے لیئے پھڈا ڈال رہے ہیں۔
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
اسی لیے لائی ڈیٹیکٹر کے ذریعے تحقیقات کا نقطہ پیش کیا ہے

ہر کسی کا جھوٹ سامنے آ جائیگا
Lagta hay aap ney apni jawani main "Basic Instinct" naami film nahi daikhi. Bhai yeh machine jo inn k paas hoti hay, woh lie detector ki machine ko bhi ghuma ker rakh deti hay :D