نیب نے آمدن سے زائداثاثوں کی وجہ سے بزدار کے پرنسپل سیکرٹری طاہرخورشید طلب

Resilient

Minister (2k+ posts)

نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو طلب کر لیا

نیب لاہور نے پنجاب کے اہم بیوروکریٹ اور وزیراعلٰی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔​

جمعے کو نیب لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے سمن کے مطابق ’طاہر خورشید کو 8 جولائی بروز جمعرات کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔‘​

نیب کے سمن میں لکھا ہے کہ ’طاہر خورشید پر بطور سیکرٹری مواصلات مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کی شکایات پر کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔‘​

طاہر خورشید پر الزام ہے کہ انہوں نے ’سیکرٹری مواصلات کے عہدے پر ہوتے ہوئے مبینہ طور پر من پسند افراد کو کروڑوں روپے کے ٹھیکے دلوائے۔‘​

’نیب لاہور نے مختلف حکومتی اداروں سے طاہر خورشید کے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں، اور ایف بی آر، محکمہ ایکسائز، محکمہ ریونیو سمیت متعدد اداروں کو خطوط ارسال کر دیے ہیں۔‘​

سمن کے مطابق ’طاہر خورشید کے خلاف موصول شکایات کے مطابق انہوں نے اپنے موجود وسائل سے خطیر اثاثہ جات بنائے جن پر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔‘​

دوسری جانب وزیراعلیٰ آفس کے مطابق ’وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو ابھی تک نیب کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔‘​

whatsapp_image_2021-07-02_at_1.47.45_pm.jpeg

نیب کی جانب سے وزیراعلٰی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو بھیجا گیا سمن​

’نوٹس موصول ہونے پر پرنسپل سیکرٹری نیب میں ذاتی حیثیت سے پیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں گے۔‘​

وزیراعلیٰ آفس کا کہنا ہے کہ ’پرنسپل سیکرٹری نوٹس ملنے پر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ذاتی حیثیت سے نیب کے سامنے پیش ہوں گے اور اپنا موقف پیش کریں گے۔‘​

واضح رہے کہ طاہر خورشید کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا فرنٹ مین کہا جاتا ہے، ن لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا جاتا ہے کہ طاہر خورشید پنجاب بھر میں ہونے والے تبادلوں کو دیکھتے ہیں اور غیر قانونی تبادلے کرتے ہیں،جبکہ بیورو کریٹس سے پیسے لے کر بھی تقرریاں کرتے ہیں

https://twitter.com/x/status/1410862792169586688 https://twitter.com/x/status/1410858307862994946 https://twitter.com/x/status/1410860319551877128 https://twitter.com/x/status/1408115036875264004 https://twitter.com/x/status/1407227032426188800
 
Last edited by a moderator:

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو طلب کر لیا

پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو 8 جولائی کو نیب پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، باخبر ذرائع کے مطابق طاہر خورشید کو متعلقہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب لاہور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے خلاف غیر قانونی اثاثوں بنانے کے تحقیقات جاری ہیں ،طاہر خورشید نے بطور سیکریڑی مواصلات کرڑوں روپے کے غیر قانونی ٹھیکے دیے ہیں، نیب طاہر خورشید سے غیر قانونی اثاثوں بارے تحقیقات کرے گا

واضح رہے کہ طاہر خورشید کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا فرنٹ مین کہا جاتا ہے، ن لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا جاتا ہے کہ طاہر خورشید پنجاب بھر میں ہونے والے تبادلوں کو دیکھتے ہیں اور غیر قانونی تبادلے کرتے ہیں،جبکہ بیورو کریٹس سے پیسے لے کر بھی تقرریاں کرتے ہیں

https://twitter.com/x/status/1410862792169586688 https://twitter.com/x/status/1410858307862994946 https://twitter.com/x/status/1410860319551877128
آمدن سے زائد اثاثے، یہ بھی کوئی کیس ہوا؟ نواز شریف کا لندن سے انقلابی پیغام
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
واضح رہے کہ طاہر خورشید کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا فرنٹ مین کہا جاتا ہے، ن لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا جاتا ہے کہ طاہر خورشید پنجاب بھر میں ہونے والے تبادلوں کو دیکھتے ہیں اور غیر قانونی تبادلے کرتے ہیں،جبکہ بیورو کریٹس سے پیسے لے کر بھی تقرریاں کرتے ہیں
چئیرمین نیب کی گندی ویڈیو مریم قطری کو موصول ہو چکی ہے
 
Resilient

Minister (2k+ posts)
آمدن سے زائد اثاثے، یہ بھی کوئی کیس ہوا؟ نواز شریف کا لندن سے انقلابی پیغام

کروڑوں کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کا بھی الزام ہے جبکہ نواز شریف پر ایسا کوئی الزام نہیں ہے
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
کروڑوں کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کا بھی الزام ہے جبکہ نواز شریف پر ایسا کوئی الزام نہیں ہے
پورے شریف ٹبر پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ چوروں کو پارسا بنانا بند کرو۔ اگر عمران خان بھی یہ جرم کرے تو اسے پکڑ کر سزا دو۔
 
boss

Senator (1k+ posts)
کروڑوں کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کا بھی الزام ہے جبکہ نواز شریف پر ایسا کوئی الزام نہیں ہے

پٹواری کو اپنی آنکھ کا شہتیر کبھی نظر نہیں آتا

پھر بھی یاد کروانا ضروری

پاکپتن

اوقاف کی زمین
۱۹۸۵
جس میں نواز بھگوڑے نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ جے آئی ٹی اس کیس میں نہ بنائی جائے
کیونکہ
میرا جے آئی ٹی سے متعلق تجربہ کچھ اچھا نہیں رہا
?
کھوتا کھاتا ہے تو لگاتا بھی تو ہے

? ? ?

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اگر کرپٹ ہے اور کرپشن کی ہے تو اس کرپٹ افسر کو عبرت کا نشان بنا نا چاہئیے۔اگر کوئی کرپٹ ہے حکومت یا اپوزیشن یا کسی بھی پارٹی میں ہے یا کوئی جج ہے جرنیل ہے یا بیروکریٹ ہر کرپٹ کنفرم نطفہ حرامُ اور ملک دشمن ہے