نیب اہم شخصیات کو گرفتار کرنےکی تیاریاں کررہا ہے،فہرستیں تیار:شہزاد حسین بٹ

NAB-arif-hameed-bhati-khan-a.jpg


سینئر صحافی شہزاد حسین بٹ نے کہا ہے کہ نیب اہم شخصیات کو گرفتار کرنے کی تیاریاں کررہا ہے، اس حوالے سے فہرستیں بھی تیار ہیں۔

جی این این کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیورو چیف لاہور شہزاد حسین بٹ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں جو کچھ رکاوٹیں تھیں ان کو دور کیا جارہا ہے، ڈالر پر، اسٹاک مارکیٹ پر غور کرلیں، جو مذاق میں کہا جارہا تھا کہ ڈالر 200، سوا 200 پر آجائے گا یہ شائد حقیقت میں ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت روس سے ان کی کرنسی میں تجارت کررہی ہے، آذربائیجان سے ان کی کرنسی میں گیس لے رہے ہیں، چین سے تجارت کررہے ہیں ان کی ہی کرنسی میں تو ڈالر تو فارغ ہوگیا۔

https://twitter.com/x/status/1676255842826600451
شہزاد حسین نے کہا کہ ملک میں سرجریز کی جارہی ہیں، ایک سرجری ہوئی ہے نیب کی ، جس کے تحت تعاون نا کرنے والے کا پابند سلاسل کیا جائے گا، دوسری سرجری تاحیات نااہلی کے قانون میں تبدیلی ہے، جو بھی نااہل ہوگا پانچ سال بعد نااہلی ختم ہوجائے گی، وہ جو کوئی بھی ہو۔

سینئر صحافی نے مزید کہا کہ میں نمبر بتارہا ہوں کہ نیب 35 سے 40 گرفتاریاں کرنے جارہا ہے، یہ لوگ وعدہ معاف گواہ بنیں گے جو بتائیں گے کہ شریک جرم ہم بھی تھے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

یہ بٹ صاب رانا عظیم سے بھی ٢ ڈگری بڑھ کر چھوڑو ہیں