نیاپختونخوا ۔ حکمرانی اور ترقی

pkfighter

Councller (250+ posts)
آج سے ٹھیک دو سال پہلے جب خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریکِ انصاف اور جماعتِ اسلامی کی مشترکہ حکومت قائم ہوئی تو نوجوانوں کی ایک خاطر خواہ اکثریت نے اس حکومت سے کئی توقعات وابستہ کرلیں۔ توقعات کیایک بڑی وجہ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئر مین عمران خان کے وہ اعلانات تھے جو انہوں نے خیبر پختونواکے طول و عرض میں بڑے بڑے جلسوں سے خطابات کے دوران کئے تھے۔

اپریل اور مئی 2013 میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی بڑے بڑے جلسے منعقد کر سکتی تھیں۔ 'صاف چلی، شفاف چلی' اور "اسلامی انقلاب" کے نعروں کی گونج تحریک طالبان پاکستان کے لئے کوئی قابلِ گردن زدنی جرم نہیں تھا۔ نعروں کی اس گونج میں عمران خان نے تین مہینوں کے اندرمقامی حکومتوں کے قیام، چھ مہینوں کے اندر تمام حکومتی اداروں اور محکموں سے بد عنوانی کے خاتمے، چند ہی مہینوں میں ترقیاتی کام اور صنعتوں کے قیام اور روزگار کی فراہمی، کچھ ہی مدت میں سماجی خدمات جیسے تعلیم ،صحت ،ٹرانسپورٹ اورنکاسی آب کی فراہمی ،پولیس اورپٹوارخانے کی کچھ ہی عرصے میں انقلابی اصلاحات کے خوش کن اعلانات کئے تھے۔

حکومت کے پہلے ایک سال میں خیبر پختونخواہ اسمبلی نے چند ایسے قوانین بنانے کا اعزاز حاصل کرلیاجن کی وجہ سے ملکی سطح پر اسکی تعریف و تو صیف کی گئی۔ ان قوانین میں معلومات تک رسائی کے حق کا قانون، بلدیاتی حکومت کا قانون اور صوبائی احتساب کا قانون شامل ہے۔ سول سوسائٹی کی مسلسل کوششوں کے باوجود تعلیم کے بنیادی حق جو پاکستان کے آئین کی شق(اے ۔25) میں دیا گیا ہے کی قانون سازی نہیں کی گئی۔

کئی اعلیٰ قوانین تو پچھلے حکومت میں بھی بنائے گئے تھے۔ مگر خیبر پختونخوا کے عام لوگ تین حوالوں سے واضح فرق دیکھنا چاہتے تھے۔ پہلا فرق، وہ انتظام یا گورننس کے نظام میں دیکھنا چاہتے تھے۔ دوسرا فرق وہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے دیکھنا چاہتے تھے۔ اور تیسرا فرق وہ سماجی خدمات کی دستیابی کے حوالے سے دیکھنا چاہتے تھے۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں ایک دہائی سے جاری دہشت گردی کے واقعات میں یہاں کی تجارت، صنعت و حرفت ،تعلیم و صحت اور روزگار ناقابل یقین حد تک متاثر ہو چکے تھے۔ اس لئے تحریک انصاف نے انتخابی مہم میں جو نعرے لگائے تھے اْن کی وجہ سے لوگوں کے انتظام ،ترقی اور سماجی خدمات کیلئے ایسی توقعات کچھ بے جا بھی نہیں تھیں۔

انتظام کی درستگی کے لئے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے ایک غیر رسمی کمیٹی عمران خان کی سرپرستی میں بنائی۔ اس کمیٹی نے مشاورت کاروں کی ایک بڑی تعداد کی خدمات حاصل کر لی۔ لیکن غیر دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ جات کی صلاحیت بڑھانے اور اْن کو مربوط کرنے کی بجائے انکو مشاورت کاروں کی سفارشات مرتب کرنے کے عمل سے باہر رکھا گیا۔ جس کی وجہ سے انتظامیہ اور حکومت کے درمیان ابتداہی سے عدم اعتماد کی فضا قائم رہی۔ صوبے کے باہر سے بھیجے گئے نسخوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا جاتا رہا۔ صوبے کی پوری انتظامی مشینری تباہ ہو کر رہ گئی۔ تحریک انصاف کی حکومت کو جب اس صورتحال کا ادراک ہوا تو کافی دیر ہو چکی تھی۔

اس صورتحال میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار نہ ہونے کی برابر تھی۔ سنٹر فار گورننس اینڈ پبلک اکاؤنٹیبیلٹی کی رپورٹ کے مطابق 2014۔15میں سالانہ ترقیاتی فنڈز کے لئے مختص کی گئی رقم کا صرف 45 فیصد حصہ خرچ ہو سکا تھا۔ ثانوی تعلیم کے لئے مختص کئے گئے 19.9ارب روپیوں میں صرف 30فیصد خرچ ہو ئے تھے۔ سڑکوں کی تعمیر کے لئے مختص کئے گئے 17.3ارب میں صرف 7.3فیصد خرچ ہو ئے تھے۔ صحت کے لئے مختص کئے گئے 11.2ارب میں صرف 3.7ارب خرچ ہوسکے تھے۔ اس طرح کی صورتحال تقریباً تمام محکموں کی تھی۔ دو سال گزرنے کے بعد جب عوامی حلقوں کی طرف سے بہت سارے سوالات اْٹھ کھڑے ہوئے تو خیبر پختونخوا حکومت نے دوراستے اپنا لئے۔ پہلا راستہ یہ اختیارکیا کہ میڈیا کے ذریعے قانون سازی کے بڑے پیمانے پر تشہیر کی گئی۔ اور یہ بات مسلسل کہی جانے لگی کہ چونکہ بیوروکریسی میں بد عنوانی بہت ہے۔ اسلئے مقامی حکومتوں کے قیام کے بعد یہ فنڈز مقامی حکومتوں کو منتقل کئے جائینگے۔ دوسرا راستہ یہ اپنایا گیا کہ جلدی میں بعض ایسے منصوبے شروع کئے گئے تاکہ وہ عام لوگوں کو نظر آئیں۔ اسلئے "صحت کا انصاف"، "تعلیم کا انصاف" اور بعض توانائی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ اسلام آباد موٹر وے سے آتے ہوئے جی ٹی روڈ کی مرمت اور صفائی کے بڑے پیمانے پر ملکی میڈیا اور سوشل میڈیا پر تشہیر کی گئی۔

یہ سکیمیں ابھی جاری تھیں کہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف اگست 2014میں ایک طویل احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور وزراء اور مشیروں کی ایک بڑی تعداد نے اس احتجاجی دھرنے میں مبینہ طور پر صوبے کے بے دریغ وسائل استعمال کئے۔ دوسری طرف صوبائی حکومت کی پوری توجہ گورننس اور ترقیاتی منصوبوں سے ہٹ کر احتجاجی دھرنے پر ہو گئی۔ صحت کے انصاف کے منصوبے میں مبینہ طور پر کافی گھپلے ہوئے۔ اسلئے یہ سکیم اْٹھ نہ سکی۔ اگرچہ اسکی تشہیر پر صوبے کے کروڑوں کے وسائل خرچ کئے گئے۔ یہی حال تعلیم کے انصاف کے پروگرام کا بھی ہوا۔ تعلیم کے انصاف کا پروگرام صرف چند اضلاع میں شروع ہوا۔ چند سسکیاں لیں اور پھر اسکی جان بھی نکل گئی۔

پن بجلی کے پیداوار کے حوالے سے پچھلی حکومت نے 24منصوبوں کی فیزیبلٹی مکمل کی تھی جس کے لئے0 27.5ارب کی رقم مختص کی گئی تھی۔ تحریک انصاف کی حکومت نے اس رقم سے 15ارب نکال لئے۔ جس میں3.4ارب پن بجلی کے لئے مختص کر لئے اور باقی رقم غیر متعلقہ منصوبو ں کے لئے رکھی گئی۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان رقوم سے ٹھیکداروں کو منصوبوں کی تکمیل سے پہلے ادائیگی کی گئی۔

سپریم کورٹ کے کہنے پر جب آخر کار خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے 30مئی کو مقامی حکومتوں کے انتخابات کروائے تو بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ،بے قاعدگیاں اور دھاندلی منظر عام پر آئی۔ ان انتخابات کے نتائج آتے ہی ہزاروں کی تعداد میں امیدواروں نے ریٹرننگ آفیسروں کے ساتھ شکایات جمع کرائی۔ ریٹرننگ آفیسروں اور الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹوں میں ان انتخابات کو بے ضابطہ اور بے قاعدہ قرار دیا۔ کہا جاتا ہے کہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں اسطرح کے پر تشدد انتخابات کبھی نہیں ہوئے تھے۔

بعض مقامات پر حکومت کے وزراء کو بیلٹ باکسز چھینتے ہوئے میڈیا نے دکھایا۔ پولیس کے کردار پر کئی سوالات کھڑے ہوئے۔ اور خیبر پختونخوا حکومت کے غیر سیاسی پولیس کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ پختونخوا حکومت کے مقامی انتخابات کے حوالے سے مقدمہ پشاور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

بد عنوانی کے خاتمے کا جو وعدہ کیا گیا تھا اْس میں بھی کوئی جان نہیں رہی۔ اسلئے کہ خیبرپختونخوا میں پولیس بھرتیوں ،تعلیمی فنڈز اور حکومتی فنڈز کے سٹاک میں لگانے کے بڑے بڑے سکینڈل منظر عام پر آئے۔ اسکے ساتھ ساتھ معدنیات میں خرد برد کے الزام میں ایک وزیر کو زیر حراست لیا گیا ہے۔ صوبائی کابینہ کے تقریباً پانچ وزراء یکے بعدیگر بد عنوانی میں مبینہ طور پر ملوث پائے گئے۔

یہ بات اہم ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کا مسلح تنظیموں بالخصوص تحریک طالبان پاکستان کے لئے اگر رویہ ہمدردانہ نہیں تو نرم ضرور رہا ہے۔ اسلئے صوبے کے تحریک انصاف کے وزیر اعلیٰ نے کئی ایک مواقع پر تحریک طالبان کے کمانڈروں کو "بھائی" کہہ کر پکارا۔ صوبائی اسمبلی کے فلور پر افغانستان میں طالبان کی حکومت کی مدح سرائی بھی خوب زور و شور سے کی گئی۔ تعلیمی نصاب میں جماعت اسلامی کی تجویز کردہ انتہا پسند اور نفرت آمیز مواد کو بھی شامل کیا گیا۔ اس سب کے باوجود بھتہ خوری کے واقعات ،ٹارگٹ کلنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ اور اغوا کاری کے مسلسل واقعات کے ساتھ ساتھ 16دسمبر 2014کو آرمی پبلک سکول پشاور پر ایک بڑا دہشتگرد حملہ ہوا جس میں درجنوں طلبا ،اساتذہ اور سٹاف کے اراکین شہید ہوئے

http://dunyapakistan.com/27123/%D9%86%DB%8C%D8%A7%D9%BE%D8%AE%D8%AA%D9%88%D9%86%D8%AE%D9%88%D8%A7%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%AD%DA%A9%D9%85%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AA%D8%B1%D9%82%DB%8C/
 
Last edited by a moderator:

hassanattique

MPA (400+ posts)
This article in not written by Khadim Hussaim but by Khadim E shareefs. His all points are rhetoric in nature having no substance.Many places factual incorrect with no proof. The biggest of all we said PTI promised of development of infrastructure. Well he is lying on people face. PTI main manefesto was education, health and Insaf.
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
I knew it was going to be lies, since it was posted by you, But still read it to give an honest opinion. But Guess what after reading the column it only proved to me that you can never post something called truth.

Everything said in column are lies or twisted facts(which are called lies as well)..
 
Last edited:

pkfighter

Councller (250+ posts)
Patwari Make sure you get your payment. And don't end up like Metro Bus drivers.:lol:

Patwari Media Cell ki nayi peshkash.....DunyaPakistan akhbar

No doubt Imran Khan PTI is a fascist party. No tolerance for difference of opinion even when it was presented in a very nice and balanced way.
 
Onlypakistan

Chief Minister (5k+ posts)
Noora dictator hakoomat kae paesse se logon ko khareed. Ker doosron ke khilaf propoganda kerta hae ,

logon ko ab samaj a jani chaeye
 
@PKfigher

Balanced Opinion? LoL, He uses twisted facts which are following. You are a liar(or probably on PML-N's payroll so your lying is understood then) but i am putting these facts in front of other readers.

-First of all it was a single Minister(Not multiple Ministers) who was alleged(By opposition) of fleeing with Ballot boxes. And he wasn't caught by Media fleeing with the ballot box, but was just reported by Media as fleeing with ballot box. You call this as balanced Or a white Lie?

-Then he says after 2 years of power people started demanded things from them so they started development work. Now let me tell you the 2nd year has just completed and PTI has done many many development work, which they started more than 14 months ago, not 2 months ago. You call this as balanced or White lie?

-Then He blamed the violence in KPK LG elections on PTI and KPK police. Now let me tell you, it is clear now that PTI Government and police had already told ECP to hold elections in Phases(Which ECP denies) and they also went in court for this, for which i can provide you link. They didn't adhere to this demand and so what happened was already calculated. Thirdly Police was working under ECP which is also evident from the fact that ECP recently stopped PTI government from probing rigging saying, that it is ECP's responsibility to Probe. Now tell me if probe is ECP's responsiblity then how come everything else is Government's responsibility?

-He also says that many ministers are caught for corruption, but doesn't mention caught by whom? If he had told this then credit would have been to the Government itself. So do you call it a balance opinion?
 
HORUS

Chief Minister (5k+ posts)
i feel bad for the thread starter....poor thing skimmed through some dodgy roznama jawani type of a newspaper to find something against PTI.
Funnily he called PTI a fascist party, i guess he is not watching the news about NAB and govt fiasco
@PKfigher

Balanced Opinion? LoL, He uses twisted facts which are following. You are a liar(or probably on PML-N's payroll so your lying is understood then) but i am putting these facts in front of other readers.

-First of all it was a single Minister(Not multiple Ministers) who was alleged(By opposition) of fleeing with Ballot boxes. And he wasn't caught by Media fleeing with the ballot box, but was just reported by Media as fleeing with ballot box. You call this as balanced Or a white Lie?

-Then he says after 2 years of power people started demanded things from them so they started development work. Now let me tell you the 2nd year has just completed and PTI has done many many development work, which they started more than 14 months ago, not 2 months ago. You call this as balanced or White lie?

-Then He blamed the violence in KPK LG elections on PTI and KPK police. Now let me tell you, it is clear now that PTI Government and police had already told ECP to hold elections in Phases(Which ECP denies) and they also went in court for this, for which i can provide you link. They didn't adhere to this demand and so what happened was already calculated. Thirdly Police was working under ECP which is also evident from the fact that ECP recently stopped PTI government from probing rigging saying, that it is ECP's responsibility to Probe. Now tell me if probe is ECP's responsiblity then how come everything else is Government's responsibility?

-He also says that many ministers are caught for corruption, but doesn't mention caught by whom? If he had told this then credit would have been to the Government itself. So do you call it a balance opinion?
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
No doubt Imran Khan PTI is a fascist party. No tolerance for difference of opinion even when it was presented in a very nice and balanced way.

A big lie of this author shows that how much all his informations are correct when he mentioned that 'Media had shown that ministers were snatching ballot boxes' I challenge this author that show any single clip where minister was snatching ballot boxes. If he can't then he should applogise for this wrong informations and this shows how much biased this person is?

2nd LBs elections were not held due SC but it were delayed first due to SC and then ECP. KP govt had passed bill for it on Oct 2013. And if we take his statement correct then he should tell us whether this order was only for KP? What about other provinces and Islamabad?

There had no corruption in Police jobs as well. These were about previous govt ad.

And I can prove many of his informations wrong but these are enough to show his Biased Face. He seems to be a ditto copy of Saleem Safi.
 
MAwan

Senator (1k+ posts)
تھرڈ کلاس اخبار ،تھرڈ کلاس رائیٹر ،تھرڈ کلاس کالم اور اوپر سے تھرڈ کلاس پٹواری جو ہمیشہ کے طرح بونگی پوسٹ کر کے اپنے چول ہونے کا ثبوت دے رہا ہے
 
Abdul jabbar

Minister (2k+ posts)
No doubt Imran Khan PTI is a fascist party. No tolerance for difference of opinion even when it was presented in a very nice and balanced way.
جھوٹا پراپیگنڈہ ہے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف۔
جبکہ حقیقت یہ ہے کہ صرف دو سال میں پی ٹی آئی نے کے پی کے میں انقلاب برپا کر دیاہے۔ بقول کسے" جب ہوتا ہے تو نظر بھی آتا ہے۔" اس کا ثبوت یہ ہے کہ یہ سارے پاکستان میں نظر آ رہا ہے۔ گڈ گورننس وہاں ہے لیکن آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کبھی بیڈ گورننس کی وجہ سے پاکستان کے گلی گلی محلے محلے میں نالیوں میں منہ کے بل گرے ہیروئن چرس افیون اور دیگر منشیات کے عادی نظر آتے تھے آج دکھائی نہیں دیتے۔ کے پی کے حکومت نے نہ صرف ان کی ترسیل ہی مکمل بند کر دی ہے بلکہ ان کے بنانے والی فیکٹریوں کو بھی تباہ برباد کرکے ذمہ داران کو جیل بھیج دیا ہے۔
آج ہمیں کسی پٹھان کی ذریعے کوئی غیر قانونی اسلحہ مل نہیں سکتا۔ کوئی نہیں جو ممنوعہ سے ممنوعہ اسلحہ افغانستان سے لا کر آپ کو آپ کے گھر تک پہنچا سکے۔
سمگلنگ کا خاتمہ ہو چکا ہے اور خاص طور پر آٹا تو افغانستان بالکل بھی سمگل نہیں ہو رہا۔
ساری توجہ تعلیم اور صحت پر دینے کی وجہ سے پنجابی والدین اپنے بچوں کو ڈان باسکو،ایچی سن اور دیگر گرایمر سکولز سے خیبر پختون خواہ کے سرکاری سکولوں میں داخل کروانے کے بارے سوچ رہے ہیں۔
ہسپتالوں کی ایفی شینسی اتنی قابل رشک ہو گئی ہے کہ آرمی پبلک سکول کے بچوں سمیت اپنے بیماروں کو کراچی یا لاہور لے جانے کے بجایے لوگوں کا رش پشاور کی طرف ہو گیا ہے۔
روزگار کی فراہمی مقامی طور پر کے سلوگن کے تحت ایسے منصوبے بنائے گئے ہیں کہ پنجاب ،سندھ اور دیار غیر میں روٹی روزی کے لئےدھکے کھانے والا پٹھان واپس اپنے گھر جانے کا مصمم ارادہ کر چکا ہے۔ اور تو اور پنجاب کے بھوکے مرتے لوگ بھی اب کے پی کے کا رخ کر رہے ہیں۔
کیا بات ہے کے پی کے میں پی ٹی آئی اور عمران خان کی حکومت کی ۔شاباش
کاش ایسا ہو گیا ہوتا۔
 
Nadir Bashir

Minister (2k+ posts)
پٹواری اور عقل کے اندھے ن-لیگی
لیکن میں خوش ہوں کہ ن-لیگ پنجاب کا مقابلہ کےپی کے سے کر رہی ہے-جو ن-لیگ کی بد انتظامی ، بد نیتی اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے-
کیا کوئی خادم ڈالر اور اتفاق فاوئنڈری سے پوچھ سکتا ہے- کہ دو سال پہلے یوسف رضا گیلانی نے ملتان کے روڈز پر ١٠٠ ارب روپیہ خرچ کیا- اور آج انہی روڈز کو توڑ کر ان پر ٣٠ ارب روپیہ مزید لگایا جا رہا ہے-اور میٹرو بنائی جا رہی ہے-
جاہل ن-لیگیو کوئی شرم کرو-اس ٣٠ ارب روپے سے کتنے لوگوں کا بھلہ ہو سکتا تھا-
 
realitycheck

Senator (1k+ posts)
Brothers if by Patwari you all mean that he is a PML(N) supporter then he is not. I know him personally, he is close with ANP. He is a Non-practicing lawyer, used to be a very famous ( still is ) anchor on PTV peshawar.

In 2007/8 he was in Manchester UK, he used to run a bogus college and looted Pakistani student in general and Pukhtoon students in particular. The UK authorities closed his college and he run away to Pakistan. Here he is working for an NGO and has become an intellectual.

He is on twitter..... you can ask him about his college in manchester

Patwari Media Cell ki nayi peshkash.....DunyaPakistan akhbar

تھرڈ کلاس اخبار ،تھرڈ کلاس رائیٹر ،تھرڈ کلاس کالم اور اوپر سے تھرڈ کلاس پٹواری جو ہمیشہ کے طرح بونگی پوسٹ کر کے اپنے چول ہونے کا ثبوت دے رہا ہے

پٹواری اور عقل کے اندھے ن-لیگی
لیکن میں خوش ہوں کہ ن-لیگ پنجاب کا مقابلہ کےپی کے سے کر رہی ہے-جو ن-لیگ کی بد انتظامی ، بد نیتی اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے-
کیا کوئی خادم ڈالر اور اتفاق فاوئنڈری سے پوچھ سکتا ہے- کہ دو سال پہلے یوسف رضا گیلانی نے ملتان کے روڈز پر ١٠٠ ارب روپیہ خرچ کیا- اور آج انہی روڈز کو توڑ کر ان پر ٣٠ ارب روپیہ مزید لگایا جا رہا ہے-اور میٹرو بنائی جا رہی ہے-
جاہل ن-لیگیو کوئی شرم کرو-اس ٣٠ ارب روپے سے کتنے لوگوں کا بھلہ ہو سکتا تھا-

No Tolerance for Paid opinion, Mr. Patwaaari..